🗓️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف عسکری ٹاور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں تفتیش کی اجازت دے دی۔
پنجاب پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ڈاکٹر صاحبہ کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف عسکری ٹاور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔
پولیس نے استدعا کہ کہ ڈاکٹر صاحبہ کو تھانہ گلبرگ میں سنگین دفعات کے تحت درج مقدمہ میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔
عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحبہ سے کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔
علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈاکٹر صاحبہ کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈی آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
پنجاب حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ڈاکٹر صاحبہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کی ریلی کی قیادت کی تھی، تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود ان کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈاکٹر صاحبہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت تفتیش کرنے کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب پولیس نے اعلان کیا تھا کہ وہ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا پر عدالت کے جاری کردہ حکم کو چیلنج کرے گی۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹوئٹ کے ردعمل میں آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں پنجاب پولیس نے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
یوم قدس دنیا کے تمام آزاد لوگوں کا ہے:حکیم
🗓️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے
اپریل
ایران سے تیل خریدنے کی صورت میں قیمت 150 روپے ہو جائے گی
🗓️ 28 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سلیم مانڈی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ
جولائی
یمن میں زہریلے کچرے دفن کرنے کے بارے میں صنعا کا انتباہ
🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:المیادین ٹی وی کے مطابق یمنی حکومت نے یمن کو سعودی
جون
یمنیوں کی طاقت سے صیہونی بھی پریشان
🗓️ 6 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے داخلی سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے تل ابیب کے
مئی
آئندہ 2 سے 4 روز میں ٹکٹوں کا فیصلہ ہوجائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی
🗓️ 28 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا
دسمبر
ملئیشیا اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا خواہاں
🗓️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: ملئیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پیر کے روز
نومبر
مأرب میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری
🗓️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سعودی کٹھ پتلی حکومت سے وابستہ فورسز کے
مارچ
کیا شام میں بھی خفیہ جیلیں ہیں؟
🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی ایک تنظیم نے صیدنایا جیل میں زیرزمین یا خفیہ
دسمبر