?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تضحیک کے کیس میں گرفتار صحافی اسد طور کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روزہ توسیع کردی ہے۔
میڈیا کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر اسد علی طور بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عدالت سے اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، اسد طور کے وکلا نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی۔
بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صحافی اسد علی طور کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی۔
صحافی اسد علی طور کی بھوک ہڑتال مطیع اللہ جان نے کمرہ عدالت میں ختم کرا دی، یاد رہے کہ اسد طور کے بقول وہ 5 روز سے بھوک ہڑتال پر تھے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے اسد طور کو انتخابات سے قبل تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ’بلے‘ کے نشان سے محروم کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اعلٰی عدلیہ کے خلاف ’بد نیتی پر مبنی مہم‘ کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا تھا۔
انسانی حقوق کے لیے سرگرم سماجی کارکن اور اسد طور کی وکیل ایمان زینب مزاری حاضر نے ’ڈان ڈاٹ کام‘ سے بات کرتے ہوئے اسد طور کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ اسد طور ہفتے کو جاری کیے گئے نوٹس کا جواب دینے اور عدلیہ کے خلاف مہم کے الزامات کے حوالے سے تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر پہنچے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانونی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم نامہ حاصل کرنے کے بعد ایف آئی اے کے دفتر گئی جس میں ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی تھی کہ اسد طور کو ہراساں نہ کیا جائے لیکن اس کے باوجود انہیں قانونی ٹیم کے بغیر ایف آئی اے کے احاطے میں لے جایا گیا۔
مشہور خبریں۔
وین کیٹنگ ویلز کے پہلے سیاہ فام وزیر اعظم بنے
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: این ٹی وی، یو کے ویلز میں پہلی بار سیاہ فام
مارچ
نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق سیف الاسلام قذافی کے بیان کا وسیع پیمانہ پر خیرمقدم
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے سوشل میڈیا صارفین نے بنیامین نیتن یاہو
مئی
چین اور شام کی قربت تل ابیب کی گھبراہٹ کا باعث کیوں؟
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:چین اور شام نے خاص طور پر تعمیر نو کے شعبے
اگست
کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم دمشق پر دباؤ کا ذریعہ
?️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم(او پی سی ڈبلیو) میں شامی
جولائی
علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات
?️ 5 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا
مارچ
اعظم سواتی نے ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرلی
?️ 8 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گھوٹکی میں ہونے والے
جون
خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے وزیراعظم کے بیان پر ردِعمل کا اظہار
?️ 24 جون 2021کراچی (سچ خبریں)معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے وزیراعظم عمران
جون
بائیڈن نے اسرائیلی قیدیوں سے کیا وعدہ کیا؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور
جنوری