?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
شکایت کنندہ خاور مانیکا کی جانب سے وکیل راجا رضوان عباسی نے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئےکہا کہ رضوان عباسی صاحب نے سزا دلانے کے لیے رات تک سماعت کروائی مگر اب موجود نہیں، جس طرح سے یکے بعد دیگرے تین سزائیں سنائی گئیں، اسی لیول کے ساتھ اپیلوں پر بھی سماعت ہونی چاہیے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ ہائی کورٹ میں سائفر پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو رہی ہے، اس عدالت میں بھی سماعت ایسے ہو۔
جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ رضوان عباسی کے معاون وکیل آئے تھے انہوں نے بتایا کہ آج ہی بحث کریں گے، آپ جلدی آگئے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجا آج 2 بجے پہنچ جائیں گے وہ خود بحث کریں گے، جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ دیر تک سماعت کے بارے میں قانون کیا کہتا ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ عدت کیس میں سردی میں ہم نے اوور کوٹ اور مفلر پہنے ہوئے تھے، ہم نے بے نظیر، اجمل قصاب اور ممتاز قادری کا کیس دیکھا ہے، اس طرح سے جلدی کسی کیس میں نہیں دیکھی گئی۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ یہ کیس اتنا کمزور ہے کہ ابتدائی دلائل پر ہی کیس ختم ہو جائے گا، 200 کیسز میں سے یہ ایک ایسا غیر اخلاقی کیس تھا، جس سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔
عدالت نے سلمان اکرم راجا کے آنے تک کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔
وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا عدالت میں پیش ہوگئے تاہم شکایت کنندہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدم دستیابی کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے ۔
عدالت نے کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ 29 فروری کو اسلام آباد کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر اپیلیں قابل سماعت قرار دے دی تھیں۔
11 مارچ کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل پر آئندہ سماعت میں فریقین سے (آج) 20 مارچ دلائل طلب کرلیے ۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے، قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے مختلف شہروں میں شہریوں نے قیدیوں کے
مئی
سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے این اے 262 کوئٹہ
دسمبر
مقدسات کی توہین کا مغرب کا آلہ کار ہے:عطوان
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے
جولائی
بن سلمان کی دوسرے شہزادوں کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کا وزیراعظم بننے کے بعد محمد بن سلمان سعودی
اکتوبر
صیہونیوں کی مراکش میں ہتھیاروں کی فیکٹری لگانے کی کوشش
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ اس حکومت
جون
بھارت کی ہندوتوا حکومت مقبوضہ کشمیرمیں غیر قانونی آبادکاری کی راہ ہموار کررہی ہے۔
?️ 13 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور غیر
اکتوبر
وزیر اعظم نے بنی گالہ کے نوجوانوں کو کیا خوشخبری سنائی
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ کے کرکٹ
جون
پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، امریکی قونصل جنرل
?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹرائبل نے کہا ہے
اکتوبر