🗓️
عدالت کا حکم ہے کسی اور ایجنڈے کی طرف نہیں جا سکتے۔آج اسپیکر قومی اسمبلی اور آپ خود بھی ان جرائم میں ملوث ہیں،آپ توہین عدالت کرتے ہوئے خود بھی نااہل ہوں گے۔جس پر پینل آف چئیر امجد خان نیازی نے بلاول بھٹو کو کہا کہ عدالت کا احترام ہم پر لازم ہے لیکن عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی۔جبکہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نہ صرف توہین عدالت کررہے ہیں بلکہ آئین شکنی کے مرتکب بھی ہورہے ہیں، آج سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کسی ایجنڈے کو اجلاس کی کاروائی میں نہیں اٹھایا جاسکتا، سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ آج ایوان کی کاروائی کو مکمل کرنا ہے، عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے، آپ کا کپتان بھاگتے بھاگتے توہین عدالت کررہا ہے، اسپیکر صاحب! آپ توہین عدالت کرتے ہوئے نااہل ہوجائیں گے۔
میں نے وزیراعظم کو خبردار کیا تھا کہ شاہ محمود قریشی آپ کو پھنسائے گا، اسی نے آج وزیراعظم کو پھنسوایا ہے۔اسپیکر صاحب عدالت کا حکم ہے آپ کو آج ووٹنگ کرنی ہے، اپوزیشن کہیں نہیں جائے گی، سپریم کورٹ بھی یہاں پر ہی ہے۔ ہم آئینی حقوق چھین کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کو استعمال کرکے آئین شکنی اور توہین عدالت پر مجبور کررہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ اکثریت اس طرف ہے، عمران اپنی اکثریت کھو بیٹھا ہے، بیرونی سازش کا جو رٹ لگا ہوا ہے، یہ ایجنڈا سے ہٹ کر ہے، اس پر بحث 100دن بھی کرسکتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے کہانی میں کتنے جھوٹ سامنے لے کر آؤں؟ سب سے پہلے 7مارچ کو کہانی بنائی گئی ،8مارچ کو ہمارا عدم اعتماد جمع ہوا، جبکہ امریکا اور پاکستان میں ٹائم کا فرق ہے،اگر وہاں 7مارچ ہے تو یہاں 8مارچ ہے، پھرحکومت کے بقول جب گفتگو جاری تھی اسی وقت عدم اعتماد پیش ہوئی، میں شاہ محمود قریشی کو جانتا ہوں، یہ عمران خان کیلئے نہیں اپنے لیے سوچ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 29 فیصد اضافہ
🗓️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی
دسمبر
مہوش حیات نے بھی سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
🗓️ 24 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
جولائی
وزارت تعلیم نے 20 جون کے بعد ملک بھر امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا
🗓️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی کا 29 واں
مئی
ابوعاقلہ کو لگنے والی گولی امریکہ کے لیے باعث ذلت
🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی صحافی اور امریکی شہری شیرین ابوعاقلہ کی شہادت کے بارے
جولائی
عطا تارڑ کا رؤف حسن پر خوفناک الزام
🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی
جولائی
سینیئر صہیونی فوجی کا استعفیٰ کے مطالبہ
🗓️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو میجر جنرل اسحاق باریک نے اعتراف
اکتوبر
17 جولائی کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی فیورٹ قرار
🗓️ 8 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف فیورٹ قرار۔ تفصیلات
جولائی
ٹرمپ کے غیر مستحکم رویے پر ہیریس کی تنقید
🗓️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک بیان میں، کملا ہیرس کی مہم نے بلومبرگ نیٹ
اکتوبر