?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ چند روز سے ڈرامہ لگا رکھا ہے، عدالت حکم دیتی ہے تو ان کی گرفتاری ہونی چاہیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان پابند ہے کہ اس کی سرزمین دہشت گردی کے خلاف استعمال نہ ہو، اس چیز پر ہم نے وہاں جاکر اصرار بھی کیا کہ وہ اس معاہدے کی پاسداری کریں اور اس پر قابو پانے کے لیے انہیں تجاویز بھی دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور اس پر قابو پایا، اس بار بھی ساری قوم کے ساتھ متحد ہوکر ہم دہشت گردوں پر قابو پالیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ چند روز سے ڈرامہ لگا رکھا ہے، اگر عدالت حکم دیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے، پاکستان میں سیاستدان ہمیشہ عدالتی احکامات کی پاسداری کرتے آئے ہیں لیکن یہ شخص عدالتوں کی حکم عدولی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے حواریوں کو اکساتے ہیں کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مزاحمت کریں، اس صورتحال میں ہم تحمل اور برداشت سے کام لے رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس طرح عدالتوں سے منہ چھپاتے پھرنا سیاسی رہنماؤں کا شیوہ نہیں ہے، جنرل (ر) پرویز مشرف سے لے کر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ تک عمران خان نے کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی کے بغیر سیاست نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے جھگڑا بنیادی طور پر ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے معاملے پر شروع ہوا تھا، آج یہ ایک سابق آرمی چیف کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کر رہے ہیں اور موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کے ترلے کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ سیاستدان کو جیل جانا پڑے تو عزت کے ساتھ جاتا ہے، فخر کرتا ہے کہ مجھے میرے نظریات کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن یہ لوگ عدالتوں اور ٹی وی پر بیٹھ کر رونا شروع کردیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کو جعلی پلستر لگائے 4 سے 5 ماہ گزر گئے، اتنے عرصے میں متعدد فریکچرز جڑ جاتے ہیں، ان کا تو ایک بھی فریکچر نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت تحمل سے کام لے رہی ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے، یہ جتنا چاہے عدالتوں سے بھاگ لیں، یہ اپنے ووٹرز کے سامنے بھی بےنقاب ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں عدالتوں سے درخواست کروں گا کہ ماضی میں دیگر سیاستدانوں کی طرح اب عمران خان کے ساتھ بھی قانون اور قاعدے کے مطابق معاملہ کریں، یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ عمران خان کو کوئی ڈھیل دی جارہی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے امریکا کے گٹھنوں کو ہاتھ لگا لیا ہے، یہ اسٹیبلشمنٹ کے بھی پاؤں پڑ رہے ہیں، یہ سب کے پاؤں پڑیں گے کیونکہ انٹیلی جنس کے وینٹی لیٹر کے بغیر ان میں کوئی ہمت ہی نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
برطانوی سفیر کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:تہران میں برطانوی سفیر کو اس ملک میں ایرانی ووٹرز کو
جون
سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ ااین ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، ترجمان سندھ حکومت
?️ 16 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان شیخ
فروری
غزہ میں پائیدار امن اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں
?️ 11 اکتوبر 2025 غزہ میں پائیدار امن اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں
اکتوبر
اسرائیلی فوجی یوکرائن میں لڑ رہے ہیں:صہیونی میڈیا
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کی پارلیمنٹ کے رکن نے ایک اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو
مارچ
غزہ میں نیتن یاہو کی حمایت یافتہ دہشت گرد کون ہے؟
?️ 6 جون 2025 سچ خبریں: آویگدور لیبرمین، "اسرائیل ہمارا گھر” پارٹی کے سربراہ اور سابق
جون
پاکستان کان کنی کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کیلئے اسٹریٹجک طور پر تیار ہے، اسحٰق ڈار
?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
اپریل
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، شوبز شخصیات نے اپنی سرگرمیاں محدود کردیں
?️ 25 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں جاری تباہی پر
اکتوبر
سلامتی کونسل کا لبنان میں UNIFIL مشن کی توسیع پر زور
?️ 25 اگست 2025 سچ خبریں: سلامتی کونسل نے پیر کے روز لبنان میں اقوام
اگست