(سچ خبریں)وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اصلی دکھ یہ ہے کہ انہیں اگلی باری نہیں ملنی ہے۔ عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے۔اپوزیشن سے یہ برداشت نہیں ہو رہا ہے کہ عمران خان عوام کو ریلیف دے رہا ہے اس لیے اب جب سے عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے اور مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے تب سے اپوزیشن غصے میں ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن اور ان کے میڈیا میں ہمنوا پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پاء ہیں، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے۔
حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن اور ان کے میڈیا میں ہمنوا پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پاء ہیں، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائ نیچے جا رہی ہے یہ ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہونا چاہئیے نہ کہ پریشانی کا، اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے
وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہونا چاہئے نہ کہ پریشانی کا، لیکن اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔