?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کی سربراہی کے فیصلے کے بعد بین الاقوامی شراکت داروں سے ملاقات کی ہے جنہوں نے مون سون کی طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے اثرات کم کرنے کے لیے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روزہ دورہ قطر سے واپس آنے کے بعد وزیراعظم نے برطانیہ کے دارالحکومت کے ایک ہسپتال میں زیر علاج اپنی پوتی سے ملاقات کے سلسلے میں دورہ لندن منسوخ کردیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق ’وزیر اعظم شہباز شریف کی اپیل پر بین الاقوامی تنظیموں اور مالیاتی اداروں نے سیلاب متاثرین کے لیے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے‘۔
عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور ڈونرز سمیت چین، امریکا، یورپی یونین، اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعظم نے بین الاقوامی شراکت داروں کو ملک بھر میں بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بدترین سیلاب کی وجہ سے ملک کو ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، سیکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی 2010 کے سیلاب سے زیادہ سنگین ہے، حکومت نے ریلیف کے لیے 5 ارب روپے جاری کیے ہیں اور متوفین کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو فوری طور پر 25 ہزار روپے دیے گئے اور اس مقصد کے لیے 80 ارب روپے مختص کیے گئے۔
وزیر اعظم نے بین الاقوامی تنظیموں، مالیاتی اداروں اور دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ 2022 قائم کرچکی ہے۔
وزیر اعظم نے مشکل حالات میں جذبے کے ساتھ کام کرنے پر فوج، سرکاری اداروں، عوامی خدمات کے محکموں، ڈاکٹروں، نرسوں اور رضاکاروں کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد چاہتے ہیں، مشکل صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہمیں ضروری اشیا اور طبی عملے کی ضرورت ہے‘۔
انہوں نے بین الاقوامی شراکت داروں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے ان کے دورے کے لیے انتظامات کی یقین دہانی بھی کروائی۔
پاکستان کے لیے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے وزیراعظم کو ورلڈ بینک کی جانب سے 35 کروڑ ڈالر کی فوری امداد سے متعلق آگاہ کیا۔
عالمی بینک یہ مالی امداد رواں ہفتے کے اختتام تک فراہم کر دے گا اور نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تعاون بھی کرے گا۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی ’ورلڈ فوڈ پروگرام‘ نے بھی سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے 11 کروڑ ڈالر کا اعلان کیا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2 کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا جبکہ یو کے ایڈ 17 لاکھ پاؤنڈ فراہم کرے گا۔
یو کے ایڈ نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے وسط مدتی اور طویل مدتی منصوبوں کے لیے مزید 3 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈز (4 کروڑ 49 لاکھ ڈالر) کا اعلان بھی کیا۔
دریں اثنا وفاقی کابینہ کے اراکین نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مالی امداد اور بحالی کے کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیر اعظم آج سکھر کا دورہ کریں گے جہاں وہ سیلاب زدگان سے ملاقات کریں گے اور جنوبی پنجاب اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی نظارہ کریں گے۔
مشہور خبریں۔
طالبان کی اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس گروپ کے ایک
اگست
سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ
?️ 22 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو
ستمبر
چین کا امریکہ کو اہم مشورہ
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے امریکہ کو مشورہ
مارچ
غزہ میں انسانی امداد کے ٹرکوں کی آمد میں کمی
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے جمعہ کے روز
دسمبر
سپریم کورٹ کا حکومت کو آج رات تک ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال
دسمبر
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے فوری مداخلت کرے : مسرت عالم بٹ
?️ 11 دسمبر 2024نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر
دسمبر
صہیونیوں کی یہودی ایجنسی کے دفتر کو ماسکو سے تل ابیب منتقل کرنے کی خفیہ کوشش
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: یروشلم پوسٹ اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے انکشاف
جولائی
ایران کے اسرائیل پر حملے نے کیا ثابت کیا؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: ایک عراقی قلمکار اور تجزیہ نگار نے کہا کہ ایرانی
اپریل