?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کے تعاون سے جاری 500 کے وی تربیلا پنجم ایکسٹینشن ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر 87 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔ ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ستمبر کے اختتام تک منصوبے کی فزیکل پیشرفت 87.5 فیصد اور مالی پیشرفت 87 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ عوامی شعبہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا ایک اہم حصہ ہے جس پر کام ایم/ایس نیٹراکون اور ایم ایم پی۔
بِدر (جے وی) کے اشتراک سے جاری ہے۔ منصوبے کی منظور شدہ پی سی ون لاگت 4,140.33 ملین روپے جبکہ معاہدہ شدہ مالیت 2,504 ملین روپے ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد تربیلا ہائیڈرو پاور سٹیشن سے اضافی بجلی کو محفوظ، مؤثر اور قابلِ اعتماد طریقے سے قومی گرڈ میں شامل کرنا ہے۔
منصوبے کے ڈیزائن اور انجینئرنگ کے مراحل 97.5 فیصد تک مکمل ہو چکے ہیں جبکہ خریداری کے کام 97.2 فیصد تک پہنچ چکے ہیں اور تمام ضروری سامان حاصل کر لیا گیا ہے۔
تعمیراتی کام بھی مسلسل جاری ہے ۔سول ورک 85 فیصد، ٹرانسمیشن ڈھانچوں کی تنصیب 76 فیصد اور تاروں کی بچھائی 29 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ فزیکل تعمیر مکمل ہونے کے بعد منصوبے کی جانچ اور کمیشننگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔علاوہ ازیں عالمی بینک کے تعاون سے دیگر اہم منصوبوں پر بھی نمایاں پیشرفت جاری ہے۔ 500 کے وی نوشہرہ گرڈ سٹیشن کے لئے ڈبل سرکٹ اوورہیڈ ٹرانسمیشن لائن منصوبہ 93 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔
یہ منصوبہ ایم/ایس نیٹراکون اور ایم/ایس برقاب کنسلٹنگ سروسز کے اشتراک سے عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کی کل مالیت 406.3 ملین روپے (6.28 ملین امریکی ڈالر) جبکہ منظور شدہ لاگت 41,111 ملین روپے ہے۔ منصوبے کی تکمیل کی آخری تاریخ 17 اپریل 2025 مقرر تھی تاہم حتمی ٹیسٹنگ اور کمیشننگ کے لئے تاریخ 31 دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔دوسری جانب داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبہ بھی ملک کے ہائی وولٹیج گرڈ کو وسعت دینے اور شمالی علاقوں سے بجلی کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
یہ منصوبہ دو حصوں پر مشتمل ہے ، لاسٹ۔I (داسو تا مانسہرہ 157 کلومیٹر) اور لاسٹ۔II (مانسہرہ تا اسلام آباد ویسٹ 97.6 کلومیٹر) ستمبر کے اختتام تک داسو تا مانسہرہ سیکشن میں فزیکل پیشرفت 38 فیصد اور مالی پیشرفت 21 فیصد رہی جبکہ مانسہرہ تا اسلام آباد ویسٹ سیکشن میں فزیکل پیشرفت 42 فیصد اور مالی پیشرفت 34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دونوں حصوں کا ڈیزائن اور انجینئرنگ مکمل ہو چکی ہے، خریداری 40 تا 50 فیصد تک مکمل ہو گئی ہے اور تعمیراتی کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔
داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی کل لاگت 132,249.76 ملین روپے (123.46 ملین امریکی ڈالر اور 11,070 ملین روپے) ہے۔ وزارتِ توانائی کے حکام کے مطابق یہ منصوبہ صاف اور سستی ہائیڈرو پاور کو قومی گرڈ میں شامل کرنے، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور ملک کے شمالی و مرکزی علاقوں میں مستحکم بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے نہایت اہم کردار ادا کرے گا۔
تربیلا پنجم ایکسٹینشن اور داسو۔مانسہرہ۔اسلام آباد ٹرانسمیشن کوریڈور کی تکمیل کے بعد پاکستان کے پاور ٹرانسمیشن نظام مضبوط ہو جائے گا، جو طویل فاصلے تک بجلی کی ترسیل کو مزید مستحکم، قابلِ اعتماد اور مؤثر بنائے گا۔یہ تمام منصوبے عالمی ترقیاتی تعاون کے تحت پاکستان کے توانائی تحفظ، گرڈ کے استحکام اور ہائیڈرو پاور کے بہتر استعمال کے لئے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں قحط کے سرکاری اعلان پر امریکی سفیر برہم!
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: تل ابیو میں امریکی سفیر مائیک ہیکابی نے سوشل میڈیا پر
اگست
حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ خطرے میں
?️ 28 جون 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کے لیے انتخاب
جون
رواں مالی سال: حکومت نے بینکوں سے 18 کھرب کے قرضے لے لیے
?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کا بجٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے
مارچ
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
اسرائیل کو گہرے اندرونی تنازعات کا سامنا: نیویارک ٹائمز
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ اور اسرائیلیوں کے سڑکوں پر آنے کے
مارچ
حریت رہنماؤں کا اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر پر فیصلہ کن اقدامات کرنے کا مطالب
?️ 29 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں حریت
دسمبر
ایران اپنے پڑوسیوں کے لیے خیر خواہ ہے: شامی وزیر خارجہ
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب ایرانی وزیر خارجہ
مارچ
وزیر اعظم نے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک مؤقف اپناتے
جون