?️
ہانگ کانگ: (سچ خبریں) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ منسوخی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ہانگ کانگ میں منعقدہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم کے قیام سے متعلق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے مشرقی پڑوسی نے حال میں بلا اشتعال اور غیر منصفانہ فوجی جارحیت کا مظاہرہ کیا، بھارتی اقدام سے جنوبی ایشیا کا امن خطرات سے دو چار ہوا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ منسوخی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے.
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ جنوبی ایشیا میں تنازع کی بنیاد ہے، لہذا اس تنازع کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق فوری حل کیا جائے کشمیریوں کو استصواب رائے ملنے تک مسئلہ کشمیر تنازع بنا رہے گا انہوں نے کہا ہے کہ عالمی تنازعات خطے اور عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں، امن کیلئے سلامتی کونسل کی قردادوں اور عالمی قوانین پر عمل ضروری ہے.
اسحاق ڈار نے کہا خطے میں انتخابی سیاست کے حصول کیلئے عالمی امن کوداپر لگایا جارہاہے،بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی خطرناک مثال قائم کررہی ہیں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سفارتکاری، ثالثی، مذاکرات اور عالمی تعاون ناگزیر ہے علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام سے متعلق کنونشن پر دستخط بھی کر دیئے.
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس تاریخی تقریب میں شرکت باعث فخر ہے،تاریخی تقریب کے انعقاد پر چین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتاہوں،آج کے معاہدے پر دستخط عالمی ثالثی اور سفارتکاری کے نئے دور کا آغاز ہے،آج کامعاہد ہ عالمی تنازعات کے حل کیلئے نئے دروازے کھولے گا. انہوں نے کہا پاکستان نے عالمی تنازعات کیلئے بین الاقوامی ثالثی مرکز بنایا، اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل سے ہی قیام امن اور عالمی ترقی ممکن ہے،قیام امن کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین پر عمل ضروری ہے، موجودہ حالات میں سفارتکاری، ثالثی، مذاکرات اورعالمی تعاون ناگزیر ہے،آج ہماری یہاں موجودگی عالمی امن کیلئے ہمارے عزم کی عکاس ہے.
انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے آنے والی نسلوں کو جنگ سے بچانے کی اتنی ضرورت نہیں تھی،مقبوضہ کشمیر اورمقبوضہ فلسطین میں غاصب قوتیں قابض ہیں،مقبوضہ فلسطین کی آزادی تک امن کے خواب کا حصول ممکن نہیں، یہ عالمی تنازعات خطے اور عالمی امن واستحکام کیلئے خطرہ ہیں.


مشہور خبریں۔
کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت کا ہفتے میں دو دن چھٹی کا اعلان
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت نے
اگست
ایران امریکہ کا ازلی دشمن: امریکی جنرل
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکی مسلح افواج کے سربراہ نے ایران اور دیگر تین ممالک
اپریل
نوعمر افراد میں ویکسین کرانے کا رجحان مایوس کن
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) 15 سے 17 سال کی عمر کے افراد میں
ستمبر
صرف ایک ایرانی میزائل نے تل ابیب کے ایک پورے علاقے کو مٹی میں ملا دیا
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی
جون
التنف میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ
جنوری
فلسطینوں کی نجات کے لیے حجاج عرفہ کے دن خصوصی دعا کریں
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: مالیزیا کے ممتاز اسکالر اور سابق وزیر تعلیم "مازلی بن
مئی
اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دیدیا
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلامی نظریاتی کونسل نے معروف مذہبی اسکالر انجینئر
ستمبر
ٹرمپ نے 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا نے امریکی حکومتی عہدیداروں کے حوالے سے خبر
جون