طالبہ کا مبینہ ریپ: پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی اور شور شرابا

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ ریپ کے واقعے پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان آمنے سامنے آگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن کرنل ریٹائرڈ شعیب اور عظمیٰ بخاری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جبکہ ڈپٹی سپیکر اپوزیشن رکن کو خاموش کرواتے رہے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں کرنل (ر) شعیب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رانا شہباز نے نجی کالج کی طالبہ کے ساتھ ریپ کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعے پر ڈرامہ ہو رہا ہے، ایس پی کہہ رہی ہیں کوئی ریپ نہیں ہوا جبکہ پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس بچیوں پر واٹر کینن اور لاٹھی چارج سے ظلم کررہی ہے۔

ایوان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نجی کالج میں ہونے والے مبینہ واقعے پر اپوزیشن کی جانب سے ریپ کا لفظ استعمال کرنے پر تیش میں آگئی اور کہا کہ جس بچی کا ریپ پر نام لیا جارہا ہے اس کی تین بہنیں ہیں اور ان کی شادیاں ہونی ہیں، وہ سیڑھیوں سے گری ہے جس کا تماشا بنایاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ اسلام آباد نہیں جا سکے تو اب لاہور میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے جو 48 گھنٹے میں رپورٹ دے گی۔

اجلاس کے دوران وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن بھی غصے میں آگئے اور بولے کہ اگر ایک خاتون ممبر بات کررہی ہیں تو تمیز سے بات کی جائے۔

دوران اجلاس مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ سمیت دیگر ارکان نے بھی طالبہ کے ساتھ ریپ پر مجرم کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد نے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے جنید افضل ساہی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کی گمشدگی پر حکومت کو تنقید کا نشانا بنایا۔

انہوں نے زرعی یونیورسٹی میں کرپشن کے معاملے پر حکومتی رکن امجد علی جاوید کی حمایت کرتے ہوئے معاملہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بھیجنے کی درخواست کی۔

پنجاب اسمبلی میں دوران اجلاس تھیلیسیمیا کی روک تھام اور اس پر کنٹرول پانے، جنوبی پنجاب انسیٹیوٹ ملتان ترمیمی بل اور دی سینٹ ہل یونیورسٹی بل بھی پیش کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

مسلمان ممالک میں معاویہ سیریز پر ردعمل: اختلافات، تنقید اور بے توجہی  

?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے MBC چینل پر نشر ہونے والی تاریخی

مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی نئی سازش

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد

بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کرنے کا بھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجز پیدا کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کا کہنا

نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلافات، وجہ ؟

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک

مڈل ایسٹ آئی: سعودی عرب نے ایران کے خلاف امریکی درخواست مسترد کر دی

?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: مڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ

حزب اللہ کے ہاتھوں آئرن ڈوم کا حشر

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: جمعرات کے روز حزب اللہ نے کفر بلوم قصبے کے

قومی اسمبلی کے ارکان نے اپنے اپنے حلقوں کا رخ کیا

?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہوتے ہی

ڈیجیٹل اثاثوں کا رجحان بڑھے گا، سرمایہ کاری کے قوانین کو بھی بہتر بنانا ہوگا، وزیر خزانہ

?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے