’طاقتور ترین‘ شخصیت میرے خلاف سازش کررہی ہے، عمران خان کا دعویٰ

?️

اسلام آباد:(سچی خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سوال کیا کہ ملک کا ’سب سے طاقتور‘ شخص کون ہے، جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ عدالتی احکامات کو بلڈوز کرنے میں، ان پر حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو سبوتاژ کرنے اور اب پارٹی کارکن ظلِ شاہ کی موت کو چھپانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

سیاسی مخالفین آصف زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کو ’مجرم‘ قرار دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو لوگ قوم پر مسلط ہیں وہ ملک کو مکمل تباہی کی جانب لے جا رہے ہیں اور عوام پر زور دیا کہ وہ ایک زندہ قوم کی طرح ’حقیقی آزادی‘ کی تحریک میں شامل ہو کر پاکستان دشمن اور عوام دشمن قوتوں کو شکست دیں۔

سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ سابق وزیراعظم نے پارٹی کارکن علی بلال المعروف ظل شاہ پر ہونے والے شدید تشدد پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کیا۔

اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ موجودہ حکمرانوں نے ’خصوصی فرد‘ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے مار ڈالا، عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نگران وزیر اعلیٰ، آئی جی پولیس اور سی سی پی او لاہور کے خلاف اس کیس کو پوری قوت سے لڑے گی کیونکہ یہ طے کرے گا کہ پاکستان کے عوام جنگل میں رہ رہے ہیں یا انسانی معاشرے میں۔

عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا کہ پولیس نے انہیں پی ٹی آئی کارکن کے قتل پر درج مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے بظاہر ایک اعلیٰ فوجی ایجنسی کے افسر، جسے وہ ’ڈرٹی ہیری‘ بھی کہتے ہیں، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران ایک ’سائیکو پیتھ‘ کی مدد سے معاشرے میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ قوم خاموش ہو جائے اور کرپٹ حکمرانوں کو آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے لیے سہولت کاری یقینی بنائیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’انسداد دہشت گردی کی مہارت رکھنے والے عہدیدار نے سیاسی کارکنوں بشمول شہباز گل، اعظم سواتی، کئی صحافیوں اور یہاں تک کہ نوجوان سوشل میڈیا کارکنوں پر تشدد کیا، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سائیکو پیتھ لوگوں کو برہنہ کر کے تشدد کر رہا تھا‘۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول عدالتی ہدایات پر جاری کیا گیا تھا اور ان کی پارٹی کے کارکن سول انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد انتخابی مہم شروع کرنے جا رہے تھے لیکن پولیس کو ریلی شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل تعینات کر دیا گیا اور تمام سڑکیں بند کر دی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی صدر اور سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پارٹی کارکنوں کو کینال روڈ پر روکا گیا اور ان کی گاڑی کی ونڈ اسکرین اور انہیں بغیر کسی وجہ کے نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پارٹی کارکنوں پر واٹر کینن کے ساتھ ساتھ لاٹھیوں اور آنسو گیس کے گولوں سے مسلح پولیس اہلکاروں نے حملہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ’موجودہ حکمران لوگوں کو مارنا چاہتے تھے اور عوام میں خوف پیدا کرنے کے لیے مجھے اٹھا کر بلوچستان منتقل کرنے کا منصوبہ بھی بنایا، ان کا کہنا تھا کہ جو قومیں ظلم اور زیادتیوں کے خلاف کھڑی نہیں ہوئیں وہ تباہ ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اور میری پارٹی کے لوگ کسی بھی مارشل لا سے بھی بدتر جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔

بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما پروٹوکول حاصل کر رہے ہیں اور ٹیکس دہندگان کے پیسے سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں تو دوسری جانب شعیب شیخ کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو کوریج دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے یہ سوال بھی کیا کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایت کے باوجود گورنر خیبرپختونخوا الیکشن کی تاریخ کیوں نہیں دے رہے۔

مشہور خبریں۔

فرانس کے حالیہ عوامی مظاہروں میں 310 افراد گرفتار

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں نئے

پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے، نگران وزیر قانون کا عالمی عدالت انصاف میں مؤقف

?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم نے عالمی

مسلم لیگ ن نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نقصان پہنچایا: فردوس عاشق

?️ 26 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا

سینیٹ انتخابات میں خفیہ ووٹنگ کے ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں پارلیمنٹ فیصلہ کرے

?️ 24 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے

نیب ترامیم بحال: جمہوری لوگ غیر جمہوری رویے کو فروغ دے رہے ہیں، شبلی فراز کی تنقید

?️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و رہنما پاکستان

اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ ؛ وجہ ؟

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سب سے بڑے حامی کی حیثیت سے امریکہ

اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف

صدام کو پکڑنے پر مبنی امریکی آپریشن کی کہانی فرضی تھی: امریکی فوج کےعراقی مترجم

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق پر اپنے حملے کا جواز پیش کرنے اور عالمی رائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے