?️
ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ایک مسافر گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوہاٹ ریجنل پولیس افسر عباس مجید مروت نے ایک بیان میں کہا کہ ’لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے المناک واقعے میں 6 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جس میں 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور کوئی بھی علاقائی امن خراب نہیں کر سکے گا‘۔
اس سے قبل ڈسٹرکٹ پولیس افسر ملک حبیب خان نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے واقعے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقے کے امن کو خراب کرنے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ ’اہم شاہراہ پر چیک پوسٹس کے قیام کے باوجود ایسے واقعات افسوسناک ہیں‘۔
انجمنِ حسینیہ پاراچنار کے سیکریٹری حاجی زمین حسین نے بھی حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ’ہم اس واقعے سے صدمے میں ہیں کیونکہ کرم کے لوگ شہید ہوئے ہیں‘۔ انہوں نے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 6 ماہ میں تُری علاقے میں مکمل امن رہا اور سڑک پر کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔
خیال رہے کہ کرم طویل عرصے سے زمین کے پرانے جھگڑوں سے جڑے قبائلی تنازعات کا شکار ہے، گزشتہ سال ان جھگڑوں میں کم از کم 130 افراد ہلاک ہوئے، کئی ماہ کے تصادم کے بعد رواں سال جنوری میں جنگجو قبائل میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد جولائی میں لوئر کرم اور صدہ کے قبائل کے درمیان ایک سالہ امن معاہدہ بھی طے پایا۔
اپریل میں بھی لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والے افراد پر حملہ کیا تھا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور کئی لاپتا ہوگئے تھے، جس کے بعد ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔


مشہور خبریں۔
دوسرے ممالک میں امریکی جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی پر روس کی سخت تنقید
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:روس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک سے جوہری
مارچ
اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدوں میں توسیع:ویتکاف کا دعویٰ
?️ 28 جولائی 2025اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدوں میں توسیع سابق
جولائی
مشرق وسطیٰ کے سلسلے میں نیتن یاہو کا وہم
?️ 14 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج قابضین
فروری
خواتین کا پورا لباس نہ پہننا مرد کو ہراساں کرنا ہے، خلیل الرحمٰن قمر
?️ 13 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) لکھاری و ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا
اکتوبر
ایران نے امریکی ڈیٹرنس کے ساتھ کیا کیا؟صیہونی ذرائع ابلاغ
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ ایران
اپریل
پنجاب حکومت تمام پارٹی دھڑوں کو منانے میں کامیاب ہوگئی
?️ 13 جون 2021لاہور (سچ خبریں)بزدار حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے
جون
محمد بن سلمان مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں: مڈل ایسٹ مانیٹر
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ نے سعودی ولی عہد کی جانب
جنوری
وزیراعظم اور چینی صدر کا ترقیاتی کاموں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
?️ 6 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) چینی صدر نے پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی اور
فروری