?️
خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک میجر شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فرار ہونے والے راستے بند کرنے کے لیے ناکہ بندیوں کے قیام کا عمل جاری تھا کہ اس دوران عسکریت پسندوں کے ایک گروہ کا میجر میاں عبداللہ شاہ سے سامنا ہوا، جو آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
مزید بتایا گیا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ میجر نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 3 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، فورسز علاقے میں موجود کسی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کررہی ہے۔
اس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ میجر نے جام شہادت نوش کیا
خیال رہے کہ 3 جولائی کو ڈان کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک آرمی میجر اور ایک سپاہی شہید ہو گئے تھے۔
اس سے قبل ضلع شیرانی میں تین چوکیوں پر بیک وقت حملوں میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ہو گئی تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 3 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، فورسز علاقے میں موجود کسی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کررہی ہے۔
مشہور خبریں۔
پی اے سی اجلاس: چیف جسٹس اور ججز کی مراعات کی تفصیلات طلب
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کی طاقتور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)
مئی
کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ، قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
?️ 28 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے
اپریل
کیا پتا کل میرا یا کسی اور کا نام بھی 9 مئی کے مقدمات میں شامل کردیں، سپریم کورٹ جج کے ریمارکس
?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے صنم
اپریل
مغربی کنارے میں آتش فشاں فعال
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں سمر ٹینٹ کے نام سے
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی فٹبال ٹیم کے کوچ شہید
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے منگل کی شب بتایا ہے کہ غزہ
اپریل
ایرانی بری فوج اسمارٹ اور گائیڈڈ ہتھیاروں سے لیس
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا
جولائی
یوکرین میں روس کی فتح یقینی ہے: شوئیگو
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے نئے
دسمبر
اسرائیل اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل نہیں کرے گا : نیتن یاہو
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اقوام
جنوری