?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر پلان بنائیں گےم صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کریں گے،ملک بھر میں عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ 5 فیصد سے زائد کورونا کیسز والے علاقوں میں اسکول بھی بند کر دیے جائیں گے۔
قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ان ڈور ڈائننگ پر پہلے سے پابندی عائد ہے، آؤٹ ڈور ڈائنگ پر عید تک پابندی عائد کر دی گئی ہے، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دفتری اوقات دوپہر2 بجے تک ہوں گے اور دفاتر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگوں کو نا بلایا جائے جبکہ تمام بازار شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، شام 6 بجے کے بعد اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی۔
اسکولوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ وہ اضلاع جہاں 5 فیصد سے زیادہ مثبت کیسز ہیں وہاں اسکول بند ہوں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے ایسی صورتحال پیدا ہو کہ شہروں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے، لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر پلان بنائیں گے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہیلتھ سسٹم اور اسپتالوں پر دباؤ ہے، ہم اپنی صلاحیت کا 90 فیصد تک استعمال کر رہے ہیں۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے تو ہمیں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
دنیا میں قیام امن کس کی ذمہ داری ہے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: چین اور روس کے وزرائے خارجہ نے ماسکو میں اپنی
ستمبر
ترکی میں مکانوں کے کرائے میں غیر معقول اضافے کے خلاف احتجاج
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:انطالیہ، ترکی میں کرایہ دار برادری کے ارکان نے آج مکان
جولائی
وزیر آباد: عمران خان حملہ کیس کے 3 ملزمان پر فرد جرم عائد
?️ 21 مئی 2024گوجرانوالا: (سچ خبریں) گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر
مئی
توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار: فرد جرم عائد کرنے کیلئے عمران خان 10 مئی کو طلب
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے
مئی
فلسطینیوں میں شہادت طلبی مقاومتی ثقافت کی گہرائی کی نشانی
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر رکن داؤد شہاب
دسمبر
افغان فورسز کی چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا مؤثر جواب
?️ 15 اکتوبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) افغان فورسز کی جانب سے چمن میں سول آبادی
اکتوبر
امریکی مشیر کی موجودگی عراق میں اس کی فوجی موجودگی سے زیادہ خطرناک
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: جیسے جیسے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا وقت قریب
دسمبر
سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں یمنی بچے زندہ دفن
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی عوام کے خلاف سعودی امریکی جارحیت کے ریکارڈ میں ایک
دسمبر