?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہےکہ صوبوں کو ویکسین منگوانے کے لیے وفاق سے کوئی این او سی نہیں چاہیے۔ حکومت اپنی بہترین حکمت عملی سے ویکسین کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔
ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ مراد علی شاہ صاحب غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، وزیرصحت نے کئی مہینے پہلے آپ کو بتایا تھاکہ آپ پرویکسین منگوانے کیلئے کوئی پابندی نہیں اور ویکسین منگوانے کیلئے آپ کو وفاق سے کوئی این او سی نہیں چاہیے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا ہے کہ حکومت کورونا ویکسین کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنارہی ہے تاہم یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ گلوبلی ویکسین کی کمی کا مسئلہ ہے۔اسلا م آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا جس میں وفاق اور صوبوں کے ہیلتھ ماہرین بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی کوریج بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا، فیصل سلطان نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں دو ہزار سے زائد سینٹرز پر ویکسین لگائی جا رہی ہے، روزانہ تقریباً 3 سے 4 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر 2 ہزار سینٹرز پر ویکسین کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ایک چیلنج تھا،یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے، گلوبلی ویکسین کی کمی کا مسئلہ ہے ۔
دوسری جانب این سی او سی نے ویکسی نیشن کے اعدادوشمار بھی جاری کیے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 3 لاکھ 75 ہزار159 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں ایک کروڑ 38 لاکھ59 ہزار523 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کا خاتمہ اور اسرائیل کی موجودہ صورتحال
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:جنوبی افریقہ میں نسل پرستی 1992 میں ایک ریفرنڈم کے بعد
فروری
5 سیاست دان جن کی مقبولیت سے اردگان ترکی میں پریشان ہیں
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: وسیع پیمانے پر معاشی بحران کے باوجود، اردگان کے اپوزیشن
جولائی
100پونڈ وزن اٹھا کر2گھنٹے مسلسل پرواز کرنے والا ڈرون
?️ 29 جنوری 2022کیلیفورنیا(سچ خبریں) امریکی کمپنی فائر فلائی نے ڈرون کا ایک ایسا نیا
جنوری
ابو عبیدہ کا بچنا اسرائیلی سیکورٹی نظام کی ایک بڑی ناکامی
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی عسکری امور کے تجزیہ کار امیر بخبوت نے واللا
جنوری
بعض عرب ممالک دشمن کو خوش کرنے کی کوشش میں
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آج
ستمبر
بیت المقدس کا دفاع سب سے بڑا واجب ہے:جہاد اسلامی
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے رہنما کا کہنا
جون
اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے موت بہتر ہے:یہودی ربی
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی زمینی کاروائی میں صہیونی فوج کے مسلسل دباؤ
مارچ
مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کی سعودی ولیعہد سے گفتگو، بھارت دورے کی دعوت دے دی
?️ 12 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارتی انتہاپسند وزیراعظم بھارتی مسلمانوں
مارچ