?️
لندن: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط ہوگئے جس کے ساتھ ہی بلوچستان کے طلبہ کیلئےآکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے کھل گئے۔
لندن میں حکومت بلوچستان اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں ملالہ یوسفزئی، سینیٹرانوارالحق کاکڑ سمیت 150 مندوبین نے شرکت کی۔
معاہدے پر دستخط سے بلوچستان کے طلبہ کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے کھل گئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے آکسفورڈ کے لیڈی مارگریٹ ہال میں بینظیر اسکالر شپ کا اعلان کیا۔
اعلامیے کے مطابق بینظیربھٹو مسلم دنیا کی واحد لیڈر تھیں جن کی تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں آویزاں ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کاکہناتھاکہ بلوچستان کے ذہین طلبہ کوسائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور میتھ کیلئے اسکالرشپ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا غریب طالب علم وہاں پڑھےگا جہاں بینظیربھٹو اور دیگر ہستیوں نے تعلیم حاصل کی، جمہوریت اور سماجی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردار اہمیت کا حامل ہے اور طلبہ کی اعلیٰ تعلیمی مواقع تک رسائی بینظیر بھٹو کوخراج عقیدت پیش کرنےکی کڑی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو کی رہنمائی میں نوجوانوں کی تعلیمی ترقی اوربااختیاربنانےکا مشن جاری ہے، بینظیر بھٹو اسکالرشپ اس مشن پر عمل درآمد کی کڑی ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے تقریب میں اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے بلوچستان کے طلبہ کی مدد کی بھی یقین دہانی کرائی۔


مشہور خبریں۔
عراق کے شہر بصرہ میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں: جمعرات کو عراقی صوبے بصرہ میں ایک اور امریکی فوجی
جنوری
پارلیمنٹ اجلاس میں دو اہم بلز کی منظوری
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان
نومبر
امریکہ اور اسرائیل کے لیے آنے والے معرکے میں خطرات:یمن
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں:یمنی ماہر برگیڈیر مجیب شمسان نے کہا کہ یمن امریکہ اور
دسمبر
سویلین کے ملٹری ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلیں: جسٹس عائشہ ملک کو آئینی بینچ سے الگ کردیا گیا
?️ 21 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی آئینی بینچز کمیٹی نے
نومبر
کیا یوکرین کی بقا خطرے میں ہے؟ امریکی وزیر جنگ کی زبانی
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی وزیر جنگ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے
مارچ
موبائل اسکرین پر کورونا وائرس کے زندہ رہنے کے حوالے سے اہم تحقیق
?️ 8 اگست 2021سڈنی (سچ خبریں) آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی (سی ایس آئی آر
اگست
چوہدری شجاعت نے حمزہ شہباز کو ہری جھنڈی دکھا دی
?️ 28 جون 2022لاہور(سچ خبریں)مسلم لیگ ق نے حمزہ شہباز کی حمایت پر ن لیگ کو ہری جھنڈی دکھا
جون
امریکی سینیٹرز میں پاکستان سے متعلق مسودہ قانون پر خاموش نہیں بیٹھیں گے
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
اکتوبر