?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کرم مسئلے کے پر امن حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،کوشش ہے کرم کے عوام کو درپیش مسائل جلد سے جلد حل ہوں اور لوگوں کی مشکلات کا حل نکالا جاسکے، امید ہے جلد کرم کے مسئلے کا پرامن حل نکل آئے گا،اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ کرم کے شہریوں کو درپیش مشکلات کا احساس ہے۔
صوبائی حکومت کرم کے عوام کوریلیف دینے کیلئے وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے اور عوام کو مشکلات سے نکال سکیں ۔دوسری جانب کرم میں راستوں کی بندش کے باعث وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر کرم کیلئے ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے۔
صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تقریبا دس ٹن ادویات کرم پہنچائی جاچکی ہیں۔
وزیر اعلی کی ہدایت پر کرم کا زمینی راستہ کھلنے تک ہیلی کاپٹر سروس جاری رہے گی۔ ہیلی کاپٹر کی 6 پروازوں کے ذریعے 145 افرادکو ایئر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کی کرم کیلئے کل چھ پروازیں ہوئیں ان پروازوں کے ذریعے کل 145 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔اس حوالے سے ترجمان خیبرپختونخواہ حکومت کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرکی پرواز کے ذریعے 29 افراد کو پشاور سے پاراچنار پہنچایا گیا جبکہ ہیلی کاپٹرکی پرواز سے بچوں کیلئے دودھ کے پیکٹس بھی پاراچنار پہنچائے گئے۔
اسی طرح ہیلی کاپٹرکی دوسری پرواز میں 31 افراد کو پاراچنار سے کوہاٹ منتقل کیا گیا اس کے علاوہ تیسری پرواز کے ذریعے 10 افراد اور ایک میت کوہاٹ سے پاراچنار منتقل کیا گیا۔ہیلی کاپٹر کی چوتھی پرواز میں 31 افراد کو پاراچنار سے کوہاٹ پہنچایا گیا۔ پانچویں پرواز کے ذریعے 5 افراد کو کوہاٹ سے پاراچنار منتقل کیا گیاجبکہ آخری اور چھٹی پرواز میں 39 افراد بشمول آٹھ بچوں کو پاراچنار سے پشاور پہنچایا گیا۔ترجمان کے مطابق اب تک صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے مجموعی طور پر 613 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی گئی ہے۔ ان افراد میں جرگہ ممبران کے علاوہ بچے، خواتین، طلبہ اور مریض شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: ٹیلی کام کمپنی کو صارفین کو 2 ارب روپے سے زائد رقم واپس کرنے کا حکم
?️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی کام کمپنی
دسمبر
کابل میں بدامنی میں کسی کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں: غلام سرور
?️ 31 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے
جولائی
پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں۔ احسن اقبال
?️ 16 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے
اگست
یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیل آبادی غیر قانونی ہے: ماسکو
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں مغربی
اکتوبر
مصریوں کے لیے نیتن یاہو کا پیغام
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے
دسمبر
تہران کو دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان کی ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
?️ 13 جون 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف
جون
الحشد الشعبی پر امریکی حملے کے پس پردہ مقاصد
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے ایک سابق ممبر نے عراق شام کی سرحد
جولائی
40% اسرائیلی صیہونی حکومت کے مستقبل سے مایوس
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سب سے زیادہ نشر ہونے والے ذرائع ابلاغ
مئی