صدر مملکت کی جانب سے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقام ِ کار کا فیصلہ برقراررکھا گیا

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے جنسی ہراسیت کے کیس میں ڈائریکٹر جنرل پیمرا کو ملازمت سے برطرف کرنے ، 25 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا اور صدر مملکت کی جانب سے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقام ِ کار کا فیصلہ برقراررکھا گیا ۔

ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے’’ ملازمت سے برطرفی‘‘کی بڑی سزا برقرار، جرمانہ بڑھا کر 20 سے 25 لاکھ روپے کر دیا،یہ امر ثابت ہو چکا کہ خاتون ملازم کو ملزم کی جانب سے زبانی، فحش، جنسی، اور توہین آمیز تبصروں اور ناجائز مطالبات کے ذریعے ہراساں کیا گیا۔

صدر مملکت نے کہاکہ جب ایسے کیسز سامنے آتے ہیں اور بلا شک و شبہ ثابت ہوجاتے ہیں تو قانون کی پوری طاقت کا استعمال کرتا ہوں ، خواتین کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں ۔

صدر مملکت نے کہاکہ ہراسیت کے خوف کی وجہ سے خواتین کی دب جانے والی اقتصادی صلاحیتوں بروئے کار لانے کیلئے ایسے اقدامات ضروری ہیں ۔صدر مملکت نے خاتون کو دی جانے والی رقم ملزم کی تنخواہ کے بقایا جات ، پنشن کی رقم یا کسی دوسرے ذریعہ (جائیداد) سے وصول کرنے کا حکم دیا ۔

صدر مملکت نے کہاکہ انسدادِ ہراسیت بمقام  کار ایکٹ کے تحت 25 لاکھ روپے کی رقم خاتون کو ملزم کے ہاتھوں مشکلات کے بدلے معاوضے کے طور پر دی جائے ۔ صدر مملکت نے بتایاکہ ملزم مقدمے کی کارروائی کے دوران بھی خاتون شکایت کنندہ کے خلاف درخواستیں دائر کرکے ہراساں کرتا رہا ، ملزم نے خاتون ملازم کو شدید ذہنی اذیت دی ، اس کی ساکھ کو داؤ پر لگایا۔

صدر مملکت نے کہاکہ ملزم کا فعل واضح مثال ہے کہ کن طریقوں سے خواتین کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے، ہراسیت کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد معاشرے میں ہونے والی بحث کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔صدر مملکت نے کہاکہ خواتین ممکنہ ہراسیت کی وجہ سے آزادانہ کام کرنے سے قاصر ہیں، خواتین کیلئے عوامی جگہیں کم کر دی گئی ہیں، تعلیم کے حق سے بھی بعض اوقات محروم رکھا جاتا ہے۔

صدرمملکت نے کہاکہ بعض والدین تعلیمی اداروں میں ممکنہ ہراسیت کے خوف کی وجہ سے انہیں صرف لڑکیوں کے اداروں میں تعلیم دلانے پر ترجیح دیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے معاشرے میں خواتین زیادہ تر کم تعلیم یافتہ ہیں ،خواتین شدید بے روزگار ، مالی طور پر مجبور ، وراثت کے حق سے محروم ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کو ملازمت میں ترقی کے وقت بھی امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اسلام نے خواتین کو بہت زیادہ عزت دی ہے ۔

عارف علوی نے کہاکہ اسلام خواتین کو فائدہ مند پیشوں اور روزگار کے حصول کا حق دیتا ہے ، اسلام خواتین کو محفوظ ، باوقار اور باعزت مقامِ کار کی فراہمی یقینی بنانے کی تلقین کرتا ہے ۔ عارف علوی نے کہاکہ رسول اللہ ؐ کی زوجہ محترمہ بی بی خدیجہؓ ایک کاروباری خاتون تھیں ، حضرت عمر ؓنے الشفاء بنت عبداللہ ؓ کو بازار کا نگران مقرر کیا ، احتساب عدالت اور مارکیٹ انتظامیہ کا قلمدان سونپا ۔

صدرمملکت نے کہاکہ حضرت ام کلثوم بنت علیؓ کو ملکہ روم کے دربار میں سفارتی مشن پر بھیجا گیا ، حضرت عائشہ ؓ ، ام سلیم ؓ سمیت بہت سی مسلمان خواتین نے جنگوں میں بھی حصہ لیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ صحابیات ؓ نے جنگوں کے دوران رسول اللہ ؐکی حفاظت کی ، صدر مملکت نے کہا ہے کہ صحابیات ؓ نے زخمیوں کاعلاج کیا ، امداد ، پانی اور خوراک فراہم کی، وقت آگیا ہے کہ آئین کے مطابق زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت کی راہ ہموار کی جائے ۔

مشہور خبریں۔

نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہونا کیوں نہیں چاہتا؟

🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:اسپین کی سابق وزیر خارجہ ارانچا گونزالیز نے منگل کے روز

روس کے خلاف امریکی سازش

🗓️ 29 جون 2023سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے یہ کہتے ہوئے کہ

شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 5 جون 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی

غزہ میں جنگ روکنا کسی بھی مزید کارروائی کے لیے بنیادی شرط ہوگی

🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:طاہر النونو  نے کہا کہ جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی

کیا امریکہ غزہ میں فوج بھیجنے والا ہے؟امریکی وزیر دفاع کی زبانی

🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے لیے غزہ

سیاسی سرگرمیوں کی ’اجازت‘ کا معاملہ: چیف سیکریٹری، الیکشن کمیشن کی لیول پلینگ فیلڈ کی یقین دہانی

🗓️ 7 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری اور الیکشن کمیشن آف

شہید یحییٰ السنوار کے ساتھ حماس کے ایک اور کمانڈر شہید

🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس نے اپنے ایک اور کمانڈر کی شہادت کا اعلان

ہفتہ، دس دن میں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کی توقع ہے، رانا ثنااللہ

🗓️ 26 اپریل 2023فیصل آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے