صدر مملکت نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دیدی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی اور پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی، حکومت بلوچستان نے اپنا نان ایکس آفیشیو رکن تبدیل کر دیا۔

‎بلوچستان کی جانب سے محفوظ علی خان کو 11ویں این ایف سی کا نان ایکس آفیشیو رکن نامزد کیا گیا ہے۔

‎صدر نے نئی نامزدگی کی منظوری دے دی، پچھلی منظوری منسوخ ہوگئی، صدر نے کریمنل لاز ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔

لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی بھی منظوری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی، ‎بل صدر مملکت کی منظوری کے بعد ایکٹ بن گیا۔

‎پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی سرحدی گزرگاہوں پر سامان اور افراد کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گی، ‎پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد خطے کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کی۔

‎لینڈ پورٹ اتھارٹی سرحدی اداروں کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی کے لیے مضبوط میکانزم تشکیل دے گی، ‎تجارتی سہولت اور علاقائی بندرگاہوں کی مسابقت بڑھانے میں مددگار ہوگی۔

‎اتھارٹی، بین الاقوامی معاہدوں اور کنونشنز کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے گی۔

یاد رہے کہ 7 اگست کو قومی اسمبلی نے ’پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025‘ منظور کر لیا تھا، جس کے تحت سرحدی گذرگاہوں پر مال اور افراد کی نقل و حرکت کو آسان بنایا جا سکے گا۔

بل کی منظوری کے بعد پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت کے بعد تیسرا جنوبی ایشیائی ملک بن گیا تھا، جس کے پاس لینڈ پورٹ اتھارٹی ہوگی، بنگلہ دیش میں لینڈ پورٹ اتھارٹی 2002 اور بھارت میں مارچ 2012 میں بنائی گئی تھی۔

قومی اسمبلی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا گیا تھاکہ ’ایوان نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 پر بحث کی اور اسے منظور کیا، جسے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان

?️ 31 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی

حکومتی امیدوار صادق سنجرانی  چئیرمین سینیٹ منتخب

?️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چئیرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور

غزہ جنگ میں صیہونیوں کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: 7 ماہ سے زائد عرصے سے فلسطینیوں کی نسل کشی

پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف صحافی برادری کا ملک بھر میں احتجاج

?️ 28 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) پی ایف یوجے کی کال پر صحافی برادری نے

شہباز گِل پر تشدد کی انکوائری کیلئے آزادانہ پینل بنایا جائے، فواد چوہدری

?️ 20 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری

حوثیوں نے ایلات بندرگاہ کو عملی طور پر مفلوج کردیا: اسرائیلی سیکیورٹی کا اعتراف

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ برائے "ڈومیسٹک سیکیورٹی اسٹڈیز” نے اپنی رپورٹ

پاکستان کو پائپ لائن سے گیس کی فراہمی ممکن ہے، روسی صدر

?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے

کوئی افغانی پاکستان آنا چاہتا ہے تو ویزا لے کر آئے۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 28 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے