?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔
صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز کا سیلابی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام محکمے سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں، موجودہ صورت حال کا کئی دہائیوں کے بعد سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سپل وے کھولے جس سے دریا بپھر گئے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا، بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر معاملات زیادہ خراب ہوئے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران پوری ٹیم کی خدمات قابل ستائش ہیں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتی ہوں ادارے سیلاب متاثرین کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتِ حال پیدا ہوئی، جہاں جہاں سیلاب کا خطرہ ہے وہاں لوگوں کا بروقت انخلا مکمل کیا جائے، ہم سب عوام کو جواب دہ ہیں، سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو کھانا ، پینا اور دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے، ریسکیو آپریشن میں 6لاکھ متاثرین اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،ملتان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، قصور اور دیگر خطرات والے علاقوں میں لوگوں کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے لیے امریکی سینیٹرز کا 70 بلین ڈالر کا منصوبہ
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے نمائندوں نے ایک جامع بل کی نقاب کشائی
فروری
اپسٹین کی رسوائیاں؛ مغرب کا اصل چہرہ بے نقاب
?️ 7 فروری 2026سچ خبریں:جیفری اپسٹین کیس میں نئی پیش رفت نے امریکہ کی تاریخ
فروری
صدر آصف علی زرداری کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
?️ 28 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب
جنوری
اسرائیل 6 وجوہات کی بنا پر ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: اٹلی لینڈس برگ نے اسرائیل کی زیمان نیوز ویب سائٹ میں
اکتوبر
ایک اور اسرائیلی طیارہ ریاض میں اترا
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: ایک اور اسرائیلی طیارہ آج منگل کو سعودی عرب میں
جون
امریکا کا وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کے بجائے معاشی دباؤ میں اضافہ
?️ 26 دسمبر 2025امریکا کا وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کے بجائے معاشی دباؤ میں
دسمبر
اسرائیل کو ایران کے مقابلے میں زیادہ خطرناک چیلنج کا سامنا
?️ 23 جون 2026سچ خبریں: صہیونی اخبار معاریو نے رپورٹ کیا ہے کہ ترکی اسرائیل کے
جون
خطے میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے سائے میں ایران اور سعودی عرب کا اتحاد
?️ 7 مئی 2023ایران، سعودی عرب اور چین نے جمعہ کو ایک مشترکہ بیان میں
مئی