صدر مملکت نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کردیا

?️

خیبر پختون خواہ:(سچ خبریں) صدرعارف علوی نے جے یو آئی (ف) کے رہنما حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختون خواہ تعیناتی کردی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا گورنر تعینات کردیا۔ صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کی سمری پر کی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حاجی غلام علی کا نام صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر خیبر پختونخوا مشتاق غنی اس وقت قائم مقام گورنر کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

سینیٹ کی ویب سائٹ کے مطابق حاجی غلام علی مارچ 2009 سے مارچ 2015 تک سینیٹر رہ چکے ہیں، اس کےعلاوہ وہ ستمبر 2012 سے ستمبر 2015 تک خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے رکن بھی تھے۔

حاجی غلام علی 2009 سے 2012 تک سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات اور نشریات میں بطور چیئرمین ہوگئے ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما حاجی غلام علی کو سال 2012 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ حاجی غلام علی، مولانا فضل الرحمٰن کے داماد فیاض علی کے والد ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد 11 اپریل 2022 کو پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما عمران اسمٰعیل بھی گورنر سندھ کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے۔

خیبر پختونخوا کے گورنر کا عہدہ گزشتہ کئی ماہ سے خالی تھا جس پر تقرر کے سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادی جماعتوں سے مشاورت بھی ہو رہی تھی۔

مشہور خبریں۔

عراق پر حملہ 20 سال بعد بھی امریکہ اور برطانیہ کے گلے میں ہڈی

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ اور انگلینڈ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی افواج

افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر پر بڑا حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 4 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر

اسرائیل کے اہداف کی شکست میں شہید صفی الدین کے اہم کردار 

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے سینیئر نمائندے حسن فضل

ایرانی حملے نے صیہونیوں کے لیے کیا ثابت کیا؟حماس کی زبانی

?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے

پاکستان میں ایکس کی سروس تاحال بند

?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس

ایران نے اکیلے امریکہ، اسرائیل اور مغرب کے خلاف جنگ جیت لی: حزب اللہ

?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ

شادی کیلئے لڑکی دیکھی تھی لیکن نصیب آڑے آگیا، عفان وحید

?️ 14 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار عفان وحید نے انکشاف کیا ہے کہ

انڈونیشیا کے ایک چرچ میں دھماکہ

?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں ایک کیتھولک چرچ کے صحن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے