صدر مملکت آصف علی زرداری 4 نومبر کو اہم ترین دورے پر چین روانہ ہوں گے

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نومبر کے پہلے ہفتے میں اہم ترین 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، صدرمملکت کی چینی ہم منصب سے ملاقات بھی طے ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری 4 سے 7 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران صدر زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے ہے۔

ڈان نیوز کے ذرائع کے مطابق صدر زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے ہے، صدر زرداری 5 نومبر کو شنگھائی عالمی نمائش میں بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چینی قیادت سے ملاقاتوں میں سی پیک فیز 2، پاک چین تعلقات ،علاقائی و عالمی سلامتی سمیت دیگر باہمی امور پر پر مشاورت ہو گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان کا 4 روزہ دورہ کیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق چینی وزیراعظم لی چیانگ وفد کے ہمراہ ایئرچائنا کے طیارے میں نور خان ایئر بیس پر اترے تھے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ چینی ہم منصب کا نورخان ایئر بیس پر استقبال کیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال ودیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

نور خان ایئربیس پر چینی وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی جبکہ اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس آمد پر لی چیانگ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی چینی وزیراعظم لی چیانگ کا پرتپاک استقبال کیا، چینی وزیراعظم نے گرمجوشی سے آرمی چیف سے مصافحہ کیا۔

چینی وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران صدر مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات مثبت اور ٹھوس پیش رفت کی راہ پر گامزن 

🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات کے بارے

گیٹ وے فاؤنڈیشن کیجانب سے خلا میں پہلا ہوٹل کھولنے کا اعلان

🗓️ 7 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں) گیٹ وے فاؤنڈیشن نے خلا میں پہلا ہوٹل قائم

فواد چوہدری کا ٹی پی ایل پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

🗓️ 13 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹی پی ایل

جرمنی کی یونیورسٹیوں کے 2 ہزار طلبہ نے استعفے کی درخواست دی

🗓️ 15 جون 2024سچ خبریں:مغربی ممالک کی طاقتور صیہونی لابی اس حکومت کے جرائم کی

شاباک کے سربراہ بھی ہوئے نیتن یاہو کے خلاف 

🗓️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے مختلف سیکورٹی اور سیاسی حلقوں کے درمیان

انصاراللہ اب کیا کرنے والی ہے؟

🗓️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: عرب دنیا کے تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے صیہونی حکومت

قطر کے قومی سلامتی مشیر کا کابل دورہ

🗓️ 10 جون 2022سچ خبریں:  قطر کے قومی سلامتی کے مشیر محمد بن احمد المسند

یوکرین بحران میں مغربی ممالک کی حقیقت عیاں کر دی:آیت اللہ خامنہ ای

🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب سے رہبر آیت اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے