صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے، جس کے بعد یہ بل آئین کا حصہ بن گیا ہے۔

یہ بل پہلے ہی قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں سے منظور کیا جا چکا تھا، سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا۔ سینیٹ اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم کا نیا متن سینیٹ میں پیش کیا، جسے شق وار منظوری دی گئی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی نے بھی دو تہائی اکثریت سے 27ویں ترمیم منظور کی تھی، منظوری کے وقت حکومت کو درکار 224 کے مقابلے میں 234 ارکان کی حمایت حاصل تھی، تاہم جے یو آئی (ف) نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ ترمیم میں آٹھ نئی شقیں شامل کی گئی ہیں، حکومت نے آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں تبدیلی کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ سنگین غداری کا کوئی بھی عمل کسی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ کلاز 2 میں "آئینی عدالت” کے الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ساتھ اس عدالت کا بھی ذکر شامل ہو۔ ترمیم کے مطابق موجودہ چیف جسٹس اپنی مدت پوری ہونے تک "چیف جسٹس پاکستان” کہلائیں گے، اس کے بعد یہ عہدہ سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے سینئر ترین جج کو ملے گا۔

مشہور خبریں۔

شہادت طلبانہ کاروائیاں جاری رہنے سے صیہونی پریشان

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:متعدد صیہونی حلقوں نے فلسطینیوں کی شہادت طلبانہ کارروائیوں کے جاری

پشاور جلسے میں علی امین کیخلاف نعرے بازی پر عظمی بخاری کا طنزیہ ردِ عمل

?️ 27 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا تحریک انصاف کے

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 28 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی ضلع کچہری نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں

حکومت نے مری کا راستہ بند کر دیا

?️ 8 جنوری 2022مری (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا

پشاور میں ڈاکووں نے وزیر کے بھائی کو لوٹ لیا

?️ 17 اکتوبر 2021پشاور (سچ خبرین) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈاکوؤں نے

صیہونی فوجیوں کے لیے 33 روزہ جنگ کے نتائج

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:جولائی 2006 میں لبنان کے ساتھ 33 روزہ جنگ کے بعد،

صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں 4 انٹیلی جنس افسر گرفتار

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: عراقی سپریم کورٹ نے موساد کے لیے جاسوسی نیٹ ورک بنانے

اسرائیل کے لیے ایک اورخطرے کی گھنٹی

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ اور اسرائیل بیتنا پارٹی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے