صدر مملکت آصف زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا تقرر کر دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا تقرر کر دیاجبکہ پشاور ہائیکورٹ کے سینئرجج جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات،وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں نئے تعینات ججز میں جسٹس ثناء اکرم منہاس، جسٹس امجد علی بوھئیو، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس محمد عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ہاکرو کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔وزارت قانون نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے تقرر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام ایک خط میں شکوہ کیا تھا سپریم کورٹ میں 4 ججز کی آسامیاں خالی تھیں لیکن آپ نے پختونخوا کو نظر انداز کرکے سپریم کورٹ میں صرف ایک جج کا تقرر کیا اور وہ بھی اپنے صوبے سے، بطور ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور سپریم جوڈیشل کونسل مجھے امید تھی کی بطور سپریم کورٹ جج میرے نام پر غور کیا جائیگا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

عدلیہ میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران سپریم کورٹ کے لیے اپنا نام زیر غور نہ آنے پر نہایت سلیقے سے شکوہ کا اظہار کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے ایک ماہ کی مہلت مانگی

?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء فواد چوہدری اور

کیا حماس کے خلاف اسرائیل کی مکمل فتح ممکن ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے

ہالینڈ میں فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف بڑی ریلی، ہر طرف فلسطین زندہ باد کے نعرے لگنے لگے

?️ 14 جون 2021ہالینڈ (سچ خبریں)  ہالینڈ میں فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے

امریکہ اور صیہونیوں کی امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی کوششیں جاری ہیں: سید حسن نصراللہ

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسلامی اتحاد کے موضوع پرہونے والی 35 ویں بین الاقوامی کانفرنس

ٹرمپ کا اعتراف: ٹیرف نے مجھے سیاسی خطرے میں ڈال دیا ہے

?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ٹیرف نے

اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو پھانسی

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی یورپی تنظیم برائے انسانی حقوق نے گذشتہ ایک دہائی

سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی

?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چینی کورونا ویکسین سائنو ویک کی بھاری کھیپ

جرمنی کو 8.5 بلین ڈالر کے امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کی فروخت

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:پینٹاگون سے وابستہ ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے