صدرعارف علوی کا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے تشدد پر اظہار تشویش

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرعارف علوی نےفلسطین اور اسرائیل میں بڑھتےتشدد پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خونریزی اور انسانی جانوں کے مزید نقصان کوروکنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تصادم سےعوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

صدرعارف علوی نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری فریقین کو لڑائی مزید بڑھانے سے روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، بین الاقوامی برادری یو این قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے کام کرے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت کی جانب سے بھی فلسطینی عوام سےمکمل اظہاریکجہتی کا اعلان کیا گیا ہے۔

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کی صورتحال پر سابق صدر آصف زرداری نےکہا کہ طویل عرصے سے فلسطینی عوام ظلم اور بربریت کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی منصف فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں۔

سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جو ہو سکا ہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اس سے قبل نگران وزيراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دل شکستہ ہے، حالیہ واقعات مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل میں موجود ہے، 1967 سے پہلے والے بارڈرز کے تحت قابل عمل، خودمختار ریاست فلسطین ہونی چاہیے، فلسطین کی ایسی ریاست ہو جس کا دل القدس الشریف ہو۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کا اعادہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 7000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں صیہونی فوجیوں سمیت 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔

مشہور خبریں۔

سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر پابندی عائد

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے برقع سمیت چہرہ ڈھانپنے والے لباس پر

کیا تیسری عالمی جنگ ہونے والی ہے؟ٹرمپ کا اظہار خیال

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے امیدوار

سیاسی رہنماؤں کا ان کیمرہ سیشن، پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور ڈی

پنجاب کی چھ جامعات کے مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر ہاؤس کو تحفظات

?️ 29 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی چھ جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی

ایران کا مصر کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر آمادگی کا اعلان

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:مصر میں عمان کے سفیر نے کہا کہ ایران مصر کے

غزہ میں ناصر ہسپتال کے سربراہ: غزہ کی پٹی میں ہزاروں بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کے ناصر ہسپتال کے شعبہ اطفال کے سربراہ

اسرائیل کی حالت زار: سابق صیہونی وزیر خارجہ کی زبانی

?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سابق وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز

اسرائیل ایران اور عرب ممالک کے درمیان بہتر تعلقات نہیں چاہتا: لاوروف

?️ 5 جون 2026سچ خبریں: سرگئی لاوروف، وزیر امور خارجہ روسیہ، نے کہا کہ اسرائیل ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے