صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کا الزام، احتجاج کی کال دیدی گئی

🗓️

کوئٹہ: (سچ خبریں) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے اپنے قائد محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کی کال دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی ہے، اس حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ میں سیکریٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی صدر عبدالقہار ودان اور مرکزی رہنما نواب ایاز خان جوگیزئی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی قومی اسمبلی میں تقریر پر ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جمہوریت کا ساتھ دینے کی پاداش میں تحفہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع تھی محمود خان کے گھر یا ان کے بچوں پر منشیات کا کیس ڈال کر گرفتار کیا جاسکتا ہے، ہمیں جمہوریت کا ساتھ دینے کی پاداش میں تحفہ دیا گیا، محمود خان کے گھر پر حملے کے بعد پارٹی کے کارکنوں کے کاروبار کو سیل کیا گیا، ایئر پورٹ روڈ پر واقع ایک شوروم اور پیٹرول پمپ سیل کیا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

اس حوالے کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے ڈھائی کنال سرکاری اراضی پر چار دیواری لگا کر قبضہ کر رکھا تھا، گزشتہ شب کوئٹہ کے کواری روڈ پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ کے قریب خالی پلاٹ واگزار کرالیا گیا، کارروائی کے دوران کار سرکار میں مداخلت اوراسسٹنٹ کمشنر پر اسلحہ تاننے پر ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اسی معاملے پر سابق نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا مؤقف ہے کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی کئی ہفتوں سے کارروائیوں کے نتیجے میں سرکاری اراضیات وا گزار کروالیں، زمینوں کو وا گزار کرانے کی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی، یہ بات غلط ہے کہ کسی سیاسی شخصیت کے گھر پہ ریڈ ہوا ہے، اس پروپیگنڈہ کی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے مضافات میں اسپنی روڈ، مشرقی اور مغربی بائی پاس پر زمینیں واگزار کرائی ہیں، زمینوں کو واگزار کرانے کی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی، اسی مہم کے سلسلے میں انتظامیہ نے بزرگ سیاستدان و سربراہ پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے گھر کے سامنے پلاٹ لینڈ لارڈ کی شکایت پر واگزا کرائی، تاہم اس دوران محمود خان اچکزئی کے گھر پر ریڈ ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، مہم کے دوران سیاسی یا باثر شخصیات سمیت کہیں پر بھی شکایات ہوں گی تو ضلعی انتظامیہ وہاں بھی کارروائی کرے گی۔

مشہور خبریں۔

پیرس کی سڑکوں پر فرانسیسی طبی عملے کا مظاہرہ

🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:  ہزاروں فرانسیسی طبی عملے نے 5 جنوری کو پیرس میں

اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر ہے، سربراہ کا وزیر پیٹرولیم کو انتباہ

🗓️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹک ریفائنری لمیٹڈ  نے درآمدات پر آئل مارکیٹنگ

کورونا وائرس کی تینوں ویکسینوں میں کیا مماثلت ہیں

🗓️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} دنیا بھر کے سائنس دانوں نے کورونا وائرس

کیا مغربی پٹی جنگ کا مرکزی محاذ بنے گی؛صیہونی ٹی وی

🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے مغربی کنارے میں

کورونا نے اسمبلی سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا

🗓️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میںکورونا وائرس کی تیسری لہر کے جاری

حکومت اور جہانگیر ترین کے درمیان ایک اور محاذ کھل گیا

🗓️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر کردہ

ہم اس خوفناک صورتحال تک کیسے پہنچے؟

🗓️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے مقبوضہ علاقوں کی گلیوں

حزب اللہ کے اس اقدام نے صہیونیوں کو بہت الجھا دیا

🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے