اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں، ویکسینیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔حکومت کورونا سے عوام کو بچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل نے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں کابھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسی نیشن سینٹر اور پمز اسپتال کا بھی دورہ کیا۔فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت عوام کو کورونا سےبچاؤ کیلئےبھر پور اقدامات کر رہی ہے۔
ویکسینیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہاہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں، اسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نےسٹی کورٹ میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔اس موقع ہر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کورونا وائرس پر قابو پانا ممکن نہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد سے مہلک وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری ماسک کا استعمال کریں اور غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں۔