صحت کے اخراجات حکومت اٹھا رہی ہے: فواد چوہدری

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے صحت کے اخراجات اب لوگوں کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے،  صحت کارڈ پروگرام کے بعد لوگوں کی صحت کے اخراجات مکمل طور پر حکومت اٹھا رہی ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صحت کے اخراجات اب لوگوں کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہو گئی ہے۔فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ 45 دنوں میں پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے 10 لاکھ تک سالانہ علاج کا اہل ہو گا۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو صحت کارڈ کے حصول کیلئے ضروری شرائط بتادیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا تیزی سے جاری ہے ، صحت کارڈ کے حصول کے لئیے نادرا میں رجسٹر ہونا لازمی ہے ، بچوں کا نادرا میں اندراج ہونا بھی ضروری ہے ، نادرا میں رجسٹر ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کارڈ سہولت کے لیے ہم نے ایک موبائل ایپ بھی بنائی ہے ، جس کے ذریعے عوام کو تمام معلومات مل سکیں گی کیوں کہ پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ، صحت کارڈ کے لیے نادرا کے دفاتر سے رابطہ کیا جائے ، اگر کسی فرد کا شناختی کارڈ نہیں بنا تو وہ لازمی بنوالیں اور جن افراد کے بچے ہیں وہ اپنے بچوں کا ب فارم ضرور بنوائیں۔

مشہور خبریں۔

اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف کی جانب سے زرتبادلہ کی شرح میں

غزہ اور لبنان میں صیہونی افسران اور فوجیوں کی بےبسی

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی امور کے ماہر علی الاعور نے اطلاع دی ہے کہ

ووٹ کی دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کو شکست ہو گئی

?️ 9 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) این اے 249 ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ

حزب اللہ کے غیر معمولی حملے؛صیہونی میڈیا کی رپورٹ

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی کہنا ہے کہ حزب اللہ نے قابض

مسجد اقصیٰ میں 150 ہزار افراد نے عید الاضحی کی نماز ادا کی

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:    ہزاروں فلسطینی آج ہفتہ کو عید الاضحی کی نماز

امریکہ چین کی بحری ترقی سے خوفزدہ

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:     17 جولائی کو چینی بحریہ نے ملک کے دارالحکومت

احتجاج کی آڑ میں گھروں، بینکوں کو جلانا، سڑکیں بند کرنا قابلِ مذمت۔ ملک احمد خان

?️ 5 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا

احسن اقبال کی طرف سے سی پیک اتھارٹی کو ختم کرنے کی ہدایت

?️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے