صحافی مطیع اللہ جان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) انسداد دِہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے صحافی مطیع اللہ جان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد میں صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات، دہشت گردی کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔

سماعت کے آغاز پر اے ٹی سی جج طاہر عباس سِپرا نے استفسار کیا کہ مطیع اللہ جان کو کب پیش کرنا ہے جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ مطیع اللہ جان کو 12 بجے تک پیش کیا جائے گا، عدالت نے کہا کہ مطیع اللہ جان کو عدالت جلد سے جلد پہنچائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کو معطل کردیا تھا۔

بعد ازاں صحافی مطیع اللہ جان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جج نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ ہائی کورٹ کے حکم نامہ کی کاپی دے دیں، روبکار کہاں ہیں، اس حکم نامے کو ریکارڈ کے ساتھ لگا دیں۔

جج نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق صحافی مطیع اللہ جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رہا ہوں۔

اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے اور آج ہی سماعت کر دیں۔

جج نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست ضمانت 7 صفحات پر مشتمل ہے، نوٹس کر رہا ہوں، نوٹس کا مطلب ہے پراسیکیوشن نے کوئی دلائل دینے ہیں تو دیں، میں نے اس دن بھی کہا تھا کہ اسکرینوں پر آکر صحافیوں کا ستیاناس ہو گیا ہے۔

جج نے عدالت کے باہر صحافیوں کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کی ڈیوٹی ہے اور آپ نکلتے ہوئے پراسیکیوٹر کو یہ کہیں کہ آپ حرام کھاتے ہیں، اگر آگے سے یہی جواب آئے کہ آپ بھی اپنی سوچوں کو فروخت کر رہے ہیں۔

فاضل جج نے کہا کہ پراسیکیوٹر کی ویڈیو کو وائرل کر رہے ہیں، آج صحافی اعزاز سید کدھر ہیں، میں توقع کر رہا تھا وہ آج معذرت کریں گے۔

عدالت نے صحافی ثاقب بشیر سے استفسار کیا کہ آپ کتنے عرصہ سے آرہے ہیں، کبھی اس طرح آپ نے کیا ہے، اب آپ کچھ نہیں کہے گے۔

اس دوران مطیع اللہ جان روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ مجھے آج اس واقعے کا علم ہوا، اس پر عدالت سے معذرت چاہتا ہوں۔

عدالت نے کہا کہ آج ہی نوٹس ہو گیا اور 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ مطیع اللہ جان کے اہلخانہ نے 2 روز قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہیں بدھ کی رات پمز ہسپتال کی پارکنگ سے ساتھی صحافی ثاقب بشیر کے ساتھ نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، تاہم ثاقب بشیر کو کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

بعدازاں گزشتہ روز ہی اسلام آباد کے مارگلہ تھانے کی پولیس نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے ان کے خلاف پولیس اہلکاروں پر حملے اور منشیات لے جانے کے الزام میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی طیارے کی سعودی عرب میں آمد

🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک صیہونی طیارے کی سعودی عرب کے

امریکہ تکفیری دہشت گردوں کو جدید اسلحہ فراہم کرتا ہے:عراقی پارلیمنٹ ممبر

🗓️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے خطے اور عراق میں تکفیری

پی آئی اے کی دوسری پرواز کابل پہنچ گئی

🗓️ 20 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد کابل

صہیونی اپنے سوٹ کیس ہاتھوں میں لیے مقبوضہ علاقوں سے فرار

🗓️ 26 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ

امریکی کانگریس کی وفاقی حکومت کے قرضوں کی حد میں اضافے کی منظوری

🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس نے منگل کو وفاقی حکومت قرضوں کی حد بڑھانے

یحییٰ السنوار کے آخری لمحات

🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ابو ابراہیم تمہارا دشمن تمہیں ذلیل کرنا چاہتا تھا، اس نے

عراق میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا قانونی طور پر جرم

🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں:   عراقی پارلیمنٹ نے آج جمعرات 26 مئی کو صیہونی حکومت

فلسطینی بچوں کی زندگیوں کو بچایا جائے:عدنان صدیقی

🗓️ 18 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے