?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے نام لیے بغیر نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کو ٹی وی پروگرام میں ڈراموں پر نامناسب تبصرے کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں ٹی وی میزبان اچھی اداکارائیں نہیں رہیں۔
صبا فیصل نے انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ سوشل میڈیا نے ہر کسی کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ اپنی رائے کا اظہار کرے اور وہ بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اپنی رائے دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ٹی وی پروگرام میں ان کی تین بہترین دوست ڈراموں اور اداکاروں کے کام پر تبصرہ کرتے ہیں، جہاں وہ اداکاروں کی محنت کو نظر انداز کردیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مذکورہ پروگرام میں عائزہ خان کی اداکاری پر بحث کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی خوبصورتی، چمک، دھمک، زیورات اور لباس سے باہر نکلیں، وہ کب تک ان کے سہارے اداکاری کرتی رہیں گی۔
صبا فیصل کا کہنا تھا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ عائزہ خان کی خوبصورتی اور زیورات پر بات کرے، انہوں نے اداکاری، خوبصورتی اور لباس سے اپنا لوہا منوایا ہے، وہ اچھا کام کر رہی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق اسی طرح ٹی وی شو میں مبصرین اداکاروں کی محنت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ان پر تنقید کرتے ہیں جو کہ غلط بات ہے، انہیں اندازہ ہونا چاہیے کہ اداکار کتنی محنت کرتے ہیں۔
صبا فیصل کا کہنا تھا کہ جب کسی کردار کو لباس، زیورات، خوبصورتی اور شخصیت کے طور پر دکھایا جائے تو اس کردار میں اداکاری کا کام صرف 25 فیصد رہ جاتا ہے، باقی 75 فیصد خوبصورتی، لباس اور شخصیت پر توجہ دی جاتی ہے، یہ بات ان مبصرین کو معلوم ہونی چاہیے۔
انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر یہ بھی کہا کہ ڈراموں پر بحث کرنے والی تینوں شخصیات میں سے ایک (نادیہ خان) اچھی ٹی وی میزبان رہی ہیں، دوسری (عتیقہ اوڈھو) اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور رہی ہیں جب کہ تیسری (مرینہ خان) اچھی ہدایت کارہ رہی ہیں۔
صبا فیصل نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ البتہ اسی پروگرام میں بطور مہمان مبصر شریک ہونے والی ایک خاتون (نادیہ افگن) کے پاس اداکاری کا اچھا تجربہ ہے لیکن وہ بھی اداکاروں پر تنقید کرتی ہیں۔
انہوں نے تمام مبصرین کو مشورہ دیا کہ وہ اداکاروں پر اس طرح تنقید نہ کریں، انہیں اداکاروں کی محنت کا معلوم ہونا چاہیے۔
ساتھ ہی صبا فیصل نے نام لیے بغیر کہا کہ ’کیا ڈراما ہے‘ نامی شو کی تمام مبصرین ان کی بہترین دوست ہیں۔
مشہور خبریں۔
فواد خان کی فلم بھارت میں ریلیز ہونی چاہیے، پرکاش راج
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: بھارتی فلموں کے معروف ولن پرکاش راج نے پاکستان اور
مئی
اسیر فلسطینی خاتون کی شہادت
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اس بات
جولائی
ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنانے کی کوشش کی جائے
?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ ورلڈ لیڈر سمٹ
اکتوبر
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے کے گواہ کا بیان ریکارڈ
?️ 30 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران
دسمبر
کیا امریکی عوام ٹرمپ کی کارکردگی پر مطمئن ہیں؟
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:فاکس نیوز سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی
اپریل
ایران میں اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ پر عوامی جوش و خروش
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی
فروری
امریکہ کا صیہونیوں سے ممکنہ جنگ کی صورت میں تعمیر نو کا وعدہ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ نے صیہونیوں کے ساتھ خفیہ دفاعی منصوبے میں ایران کے
دسمبر
اسرائیل کے ساتھ گیس فیلڈز میں کبھی بھی شراکت داری نہیں کریں گے:لبنانی صدر
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:لبنانی صدر نے صیہونی حکومت کے ساتھ سمندری سرحدیں کھینچنے کے
اکتوبر