🗓️
لاہور(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ افغانستان سے کسی بھی ملک کا شہری اپنے خرچے پر پاکستان آسکتا ہے، امریکہ ، برطانیہ سمیت تمام ممالک کے شہریوں کو21 روز کا ٹرانزٹ ویزہ دیا جائےگا، ان افراد کیلئے اسلام آباد کے2 ائیرپورٹ مختص کردیے ہیں،31 اگست تک انخلاء کے بعد دفترخارجہ صورتحال پر تبصرہ کرے گا، اس وقت چمن او رطورخم کے سوا 2686 کلومیٹر بارڈ مکمل سیل ہے، 1500 لوگوں کو بذریعہ جہاز اور 1480لوگوں کو طورخم بارڈر سے انٹری دی گئی ہے، چمن او رطورخم بارڈر تجارت کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔
کسی ملک کا سفیر،عالمی مالیاتی اداروں، این جی اوز ، صحافی اگر پاکستان آنا چاہیں تو انہیں ان کے اپنے اخراجات پر21 روز کے ٹرانزٹ ویزہ دینے کے لئے سہولیات مکمل ہیں، افغانستان سے آنے والوں کیلئے اسلام آباد کا نیا اور پرانا ایئرپورٹ مختص ہیں۔
لاہور میں نادرا کے میگا سمارٹ سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان سے کسی بھی ملک کا شہری اپنے خرچے پر پاکستان آسکتا ہے، امریکہ ، برطانیہ سمیت تمام ممالک کے شہریوں کو 21 روز کا ٹرانزٹ ویزہ دیا جائےگا، ان افراد کیلئے اسلام آباد کے2 ائیرپورٹ مختص کردیے ہیں،31 اگست تک انخلاء کے بعد دفترخارجہ صورتحال پر تبصرہ کرے گا، اس وقت چمن او رطورخم کے سوا 2686 کلومیٹر بارڈ مکمل سیل ہے، 1500 لوگوں کو بذریعہ جہاز اور 1480لوگوں کو طورخم بارڈر سے انٹری دی گئی ہے، چمن او رطورخم بارڈر تجارت کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔
کسی ملک کا سفیر،عالمی مالیاتی اداروں، این جی اوز ، صحافی اگر پاکستان آنا چاہیں تو انہیں ان کے اپنے اخراجات پر21 روز کے ٹرانزٹ ویزہ دینے کے لئے سہولیات مکمل ہیں ،افغانستان سے آنے والوں کیلئے اسلام آباد کا نیا اور پرانا ایئرپورٹ مختص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے آئندہ پانچ چھ مہینے انتہائی ذمہ داری کے ہیں، یہ سمجھا جا رہا تھا ہمیں افغانستان میں قربانی کا بکرا بنایا جائے گا، پاکستان کی پالیسیاں کامیاب ہیں، بھارتی خارجہ پالیسی کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں بھارتی قونصلیٹس کے ذریعے ’’ را‘‘ اور اس کے ایجنٹوں نے بیس سال پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی سازشیں کیں، یہاں سے سی پیک کے خلاف سر گرمیاں کی گئیں ، سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی ترقی کی شہ رگ ہے اور اس کے خلاف سازش پاکستان کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے ، میڈیا کے دوستوں سے درخواست ہے کہ اس کو ملحوظ خاطر رکھیں، چین میڈیا کے بارے میں بڑا حساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کابل میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہے ،امریکی صدر نے چا ر روز قبل اعلان کر دیا تھاکہ داعش تحریب کار ی کرنے جارہی ہے ، میں اپنے ملک کا وزیر داخلہ ہوں میں جوبائیڈن کی جگہ بیان تو نہیں دے سکتا۔
مشہور خبریں۔
دو دیرینہ اتحادیوں کے درمیان اختلافات؛ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات کس سمت جارہے ہیں؟
🗓️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ریاض اور واشنگٹن کے
ستمبر
طالبان نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے:اقوام متحدہ کی ہائی کمیشنر
🗓️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشنر نے کہا ہے
ستمبر
برطانوی سیاستدان بحران کے وقت غائب ہو جاتے ہیں:دی گارڈین
🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی کنفیڈریشن آف نیشنل ہیلتھ سروسز نے سرکاری حکام کو لکھے
اگست
اسلامو فوبیا کے خلاف ہیں، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں:چینی صدر
🗓️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور
دسمبر
حماس کا سینیئر صہیونی کمانڈر کے زخمی ہونے پر رد عمل
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے آج جمعرات کو مغربی
جون
پراسرار ’شمالی روشنیوں‘ کی آوازوں سے متعلق سائنسدانوں کی اہم تحقیق
🗓️ 8 اکتوبر 2021ناروے(سچ خبریں) قطبین اور نارویجیئن ممالک میں رات کے وقت شوخ سبز
اکتوبر
ہم افغانستان کی حکومت کیساتھ تعاون کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں: بابر افتخار
🗓️ 27 اگست 2021 راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار
اگست
شوٹنگ کے دوران خون نکوالنے کی اشنا شاہ کی ویڈیو وائرل
🗓️ 19 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ
فروری