?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسولزادہ (Kokhir Rasulzoda)، تاجک نائب وزیر خارجہ شریفزادہ فرخ حمدین، پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریفزادہ اور تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور نے وزیراعظم کا پُر تپاک استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق دو روزہ دورہ تاجکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف تاجک صدر امام علی رحمان (Emomali Rahmon) سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس میں وزیراعظم تاجک صدر سے پاکستان اور تاجکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کریں گے ۔
ملاقات میں وزیراعظم جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اس دورے میں گلیشیرز کے تحفظ پر دوشنبے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں وزیراعظم شرکاء کو ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات اور ماحولیاتی تبدیلی سے تحفظ اور گلیشیرز کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
کسان کے بغیر ہل چلانے والا خودکار ٹریکٹر متعارف کرا دیا گیا
?️ 9 جنوری 2022الینوئے(سچ خبریں) کسان کے بغیر ہل چلانے والا خودکار ٹریکٹر متعارف کرا
جنوری
امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا دورۂ تل ابیب کیسا رہا؟
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے بائیڈن انتظامیہ کے قومی سلامتی کے مشیر
دسمبر
ٹرمپ کا سنہرے دور کا خواب چکنا چور
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:چھ ماہ بعد بھی ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت میں
جولائی
امریکہ یمن میں جنگ بندی کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے: یمنی ذرائع
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:یمن صدارتی کونسل کے نام سے مشہور گروپ کے رکن طارق
اپریل
پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نئے قومی انٹیلی جنس سینٹر کا آغاز کردیا
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے
مئی
ترک تجزیہ کار کے مطابق انقرہ کی اسرائیل فہمی
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: ترکی کے معروف تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ اردوغان
جون
تل ابیب کے ساتھ سمجھوتے کے بارے میں فلسطینی عہدیدار کا انتباہ
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:احمد بحر نے قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر
اکتوبر
حماس کے ٹرمپ کے منصوبے پر رضامندی کا اعلان کرنے کے بعد سے غزہ پر 230 حملے
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں قائم حکومتی اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان جاری
اکتوبر