?️
اسلام آباد (سچ خبریں) شہباز گِل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران قائدِ حزبِ اختلاف، پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف ماسک لگا کر آئے تھے اور اب راتوں رات بھاگنا چاہتے ہیں، نواز شریف کو خطرہ ہے تو پاکستان واپس آئیں، جیل میں بہت سیکیورٹی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اب شہباز شریف کا علاج پاکستان کے اسپتالوں میں ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان چوروں کی قیمت بہت کم ہے، پیسہ پھینکیں اور ووٹ لیں، پہلے دن سے ان لوگوں نے عمران خان کو سکون سے حکومت نہیں کرنے دی، اب وقت قریب آ گیا ہے کہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کیا جائے، حملے کا ڈرامہ بھی اسی لیے رچایا گیا۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ حکومت ابھی چلی جائے، عمران خان کو ذرا بھی پروا نہیں، کرسی پر جب تک بیٹھے ہیں عوام کی خدمت کریں گے۔
شہباز گِل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ لے اور دے کے مطابق حکومت کی جاتی ہے، عمران خان پہلے دن سےسمجھوتہ کرتے تو حکومت بہت اچھی چلتی، عمران خان احتساب کی بات نہ کریں، این آر او دے دیں، تو سب خوش ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج 4 سال کا ریکارڈ توڑ کر اوپر گئی ہے، برآمدات 13 فیصد تک بڑھ گئی ہیں اور پاور لومز انڈسٹری لگ رہی ہے۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک ایک پیسہ بچایا ہے، اخراجات کم کیئے ہیں، عمران خان نے ہمیشہ اوورسیز کا احساس کیا ہے۔
ان کا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکلیں اور کاریں زیادہ فروخت ہو رہی ہیں، کسان کو فصلوں کا پورا پیسہ ملا، کسانوں نے زیادہ ٹریکٹر خریدے ہیں۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں چینی کی قیمت میں 56 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں 18 فیصد اضافہ ہوا، دنیا میں خوردنی تیل کی قیمت 76 فیصد بڑھی، پاکستان میں 18 فیصد اضافہ ہوا، سوائے چینی کے تمام چیزوں کی قیمیں کم ہوئی ہیں، چینی مافیا پر ہاتھ ڈالا اور 160 روپے فی کلو تک جانے سے روک دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک کی بجائے پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں کم بڑھیں، دیگر ممالک میں 178 فیصد مہنگائی ہوئی، پاکستان میں 45 فیصد ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مشکل وقت نکل چکا ہے، ثمرات عوام تک جلد پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی
?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز
مارچ
اسرائیلی فوج کے نئے چیف آف اسٹاف مقرر
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے چینل 14 نےاعلان کیا کہ وزیر دفاع یسرائیل
فروری
امریکی عہدیدار کا ضمیر بیدار ہوگیا پر عرب حکمرانوں کا نہیں
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے اسرائیل کے لیے
اکتوبر
مسجد النبی کے امام پاکستان کے دورے پر
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: مسجد النبی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد
اگست
رواں مالی سال حکومت پر بینکوں کا قرضہ 2 ہزار 700 ارب روپے تک پہنچ گیا
?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران
مئی
جسٹس عائشہ ملک نےعہدے کا حلف اٹھا لیا
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ
جنوری
سائفر کیس میں فرد جرم کیخلاف کیس پی ٹی آئی وکلا کی درخواست پر ملتوی
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق
دسمبر
آئی ایم ایف حکومت پاکستان کی پالیسیوں کا معترف، تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
?️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے عالمی مانیٹری فنڈ اور
اکتوبر