?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں صدر ن لیگ نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔
نواز شریف نے مریم نواز کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں امن و امان کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں، ان کی قیادت میں پنجاب ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔
بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا، مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے، مسلم لیگ کے رہنمائوں نے ملکی معاشی صورتحال کے علاوہ پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی۔


مشہور خبریں۔
ایران کے اسرائیل پر حملے کا جواب کیسے دیں گے؟امریکی صدر کا بیان
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا
اکتوبر
شمالی کوریا پر سائبر حملوں،کرپٹو کرنسی چرانے کا الزام
?️ 7 فروری 2022پیونگ یانگ(سچ خبریں) اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کی کم جون اُنگ
فروری
بلاول بھٹو کے مناظرے کا چینلج کراچی کی بارش میں بہہ گیا، شہباز شریف
?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف
فروری
ریاض کے سفر کی وجہ سے بائیڈن نے یمن کے بحران سے رخ موڑا
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اس ہفتے کے شروع
جولائی
صیہونی حکومت نے فلسطینی وزیر خارجہ کا سفری کارڈ ضبط کیا
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جنوری
کیا یوکرائن انتخابات میں جیت پائے گا ؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس
جولائی
امریکہ کو کہاں سے سبق لینا چاہیے تھا؟امریکی سنیٹر کی زبانی
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مورفی نے کہا کہ امریکہ کی کوئی
مئی
امریکہ کا روس کے خلاف تباہ کن پابندیاں لگانے کا اعلان
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے ناتو میں سفیر "میٹھیو وٹیکر” نے نیوز میکس
اگست