شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کس پالیسی کے تحت نکالا گیا،دہرا معیار نہیں چل سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم ریمارکس دئیے ہیں کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کس پالیسی کے تحت نکالا گیا،دہرا معیار نہیں چل سکتا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔

نیب کے مقدمے میں نامزد ملزم آدم امین نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد نیب کیس میں ملزم آدم امین چوہدری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دئیے کہ شہباز شریف، اسحاق ڈار، سلیمان شہباز کے نام کس پالیسی کے تحت ای سی ایل سے نکالے گئے ؟یہ دہرا معیار نہیں چل سکتا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اب سب کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے تو درخواست گزار آدم امین کا نام کیوں ای سی ایل پر برقرار رکھا گیا؟ نیب اور وفاقی حکومت سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال سپریم کورٹ نے اداروں میں حکومتی مداخلت پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا کون کہتا ہے، کبھی کسی سے پوچھا؟ اس کے جواب میں اٹارجی جنرل نے بتایا کہ ہمارے پاس خط آتا ہے متعلقہ شخص سے تفتیش جاری ہے، نام ای سی میں ڈال دیں۔ اس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی کا نام ای سی ایل سے نکال رہے ہیں تو کسی کو نوٹس تو دیں، تفتیش ہورہی ہے تو نیب یا اداروں سے پوچھنا چاہیے نام نکال رہے ہیں اعتراض تو نہیں ، نام نکال رہے ہیں اس بارےمیں ہم نہیں پوچھ رہے ہیں ، کیا پی پی سی اور نیب کے قانون میں کوئی فرق ہے؟ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پی پی سی اور نیب کے قانون میں فرق ہے ، نیب کے پاس اختیار ہے کہ ای سی ایل میں نام رکھنے کے لیے توسیع کا خط لکھے ۔

مشہور خبریں۔

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو بھرے مجمع میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا

🗓️ 9 جون 2021پیرس (سچ خبریں) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو بھرے مجمع میں

ویوو V23e پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

🗓️ 5 جنوری 2022کراچی ( سچ خبریں ) ویوو نے سمارٹ فون کی دنیا میں

ایران چین معاہدہ اور صیہونی میڈیا

🗓️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے ایک صیہونی اخبار نے تہران

مغربی ممالک اب بھی یوکرین جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے:ایک سروے

🗓️ 26 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ اور کئی مغربی یورپی ممالک میں ہونے والے ایک نئے

مڈغاسکر میں ہجوم نے 30 سے زائد افراد کو زندہ جلایا

🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    افریقی ملک مڈغاسکر کے دارالحکومت کے شمال میں واقع

اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر نیتن یاہو کا ردعمل

🗓️ 8 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جانب سے تل ابیب کو بچوں کو مارنے

امریکی فوجی اڈے یا جنسی زیادتی کیمپ

🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:تقریباً ایک سال قبل پینٹاگون نے امریکی فوج میں جنسی حملوں

کیا غزہ تک لازمی امداد پہنچ رہی ہے؟قطری نیوز چینل کی رپورٹ

🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں:قطری نیوز چینل نے ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے