شہباز شریف کا ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا میزائل حملہ دوستی اور ہمسائیگ کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزائل حملے سے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو نقصان ہوگا۔

اپنے پیغام انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ بات چیت اور باہمی تعاون کی ضرورت کو ناگزیر قرار دیا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے ایرانی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا پاکستان پر حملہ تشویش کا باعث ہے، یہ بڑا حساس معاملہ ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ وقت نہیں کہ مسلم ممالک آپس میں کشیدگی بڑھائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان بھی متاثر ہورہا ہے، مسلم ممالک کو حملوں کے بجائے غزہ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔

پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں حملے کی شدید مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ خودمختاری کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب بھی کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

بانی پی ٹی آئی پر لگائے جانے والے الزامات اصل میں کس کے خلاف ہونا چاہیے تھے؟ علیمہ خان کی زبانی

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان

صیہونی فوج کی لبنان کے بعض علاقوں سے پسپائی کا اغاز؛وائٹ ہاؤس کا اعلان

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان

حماس قطر سے کہاں چلے جانا چاہیے؟َعطوان کا مشورہ

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: سینئر علاقائی تجزیہ کار نے حماس کو نکالنے کے لیے

کرپشن کیسز میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے کون لوگ ہیں؟

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز (جن کی فہرست 2015

امریکی ملک میں دو اہم جماعتوں کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: امریکہ میں کئے گئے ایک سروے کے نتائج سے پتہ

کراچی کے تھانوں کی 85 گاڑیاں ضبط، ایک ماہ سے پیٹرول بند

?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات کے باعث

فرحان اختر نے دوسری شادی کرلی

?️ 19 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر  فرحان اختر نے گرل

مأرب میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سعودی کٹھ پتلی حکومت سے وابستہ فورسز کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے