?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر محمدسیف نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے دہشتگردوں کوجلسوں میں کہا تھا کہ ہمارے طرف نہ آؤباقی جو کرنا کرو،طلال کا علی امین سے متعلق بیان احمقانہ ہے، ان کو چاہیئے کہ تنظیم سازی پر توجہ دیں،افغانستان سے بات کرنے سے دہشتگردی کی لہر میں بڑی حد تک کمی آجائے گی۔
بیرسٹر محمدسیف نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے ان کی ذمہ داری ہے جن کے ہاتھ میں اختیار ہے، دہشتگردی ایک ریجنل اور بین الاقوامی ایشو ہے، دہشتگردی کی جنگ ہماری زمین پر لڑی گئی ہے اور ابھی بھی پڑی جارہی ہے، سب سے زیادہ ذمہ داری وفاقی حکومت ہے، وفاقی حکومت امن کو فروغ دے سکتی ہے، بقول وفاقی حکومت کے پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، افغانستان میں کچھ ایسے گروہ موجود ہیں جو پاکستانی ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے ہوئے ہیں، ٹی ٹی پی ، داعش یا پھر بلوچ علیحدگی پسند گروپس ہوں، ہر روز ٹی وی پر دیکھتے ہیں کہ دہشتگرد افغانستان میں اپنے ماسٹر مائند سے رابطے میں ہیں، کیونکہ انٹیلی جنس نیٹ ورک ان کے ہاتھ میں ہے، اگر ان کو پتا ہے تو پھر افغانستان سے بات کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟ یہ خود بھی بات نہیں کرتے اور کسی اور کو بات کرنے بھی نہیں دیتے۔
وفاقی حکومت نے کہا ہمیں بتائیں ہم بات کرتے ہیں۔افغانستان سے بات کرنے سے دہشتگردی کی لہر میں بڑی حد تک کمی آجائے گی، مذاکرات کے دروازے کھولنے سے مسئلے کا حل نکل آئے گا، حکومت کی نااہلی ہے کہ اب تک دہشتگردی کیخلاف جنگ چل رہی ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی سے بات نہیں کریں گے تو پھر لڑائی تو پچھلے چالیس سال سے جاری ہے، اگر ہم افغانستان سے بات کریں توکالعدم دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ریکارڈ پر ہے کہ شہبازشریف نے دہشتگردوں کوجلسوں میں کہا تھا کہ ہمارے طرف نہ آؤباقی جو کرنا کرو۔طلال چودھری کو کہوں گا کہ وہ تنظیم سازی پر توجہ دیں، وہ اس کام کے ماہر ہیں، طلال کا بیان احمقانہ ہے، علی امین نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی روس سے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں ثالثی کی درخواست
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے روس سے درخواست کی ہے
نومبر
سپریم کورٹ کی کاروائی مکمل فیصلہ محفوظ
?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے
اپریل
آرمی چیف ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
?️ 10 مئی 2021کابل(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے ایک
مئی
پنجاب میں گندم کی قلت نہیں ہے، سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے‘ عظمیٰ بخاری
?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
کراچی میں بڑی تعداد کچی آبادی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے:عمران خان
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرگودھا میں کم قیمت ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ
اپریل
سوڈان میں انسانی بحران کا خطرہ، ڈاکٹرز کی جانب سے فوری مداخلت کی اپیل
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں:سوڈان کے شہر الدلنج میں محاصرے اور بمباری کی وجہ سے
سعودی جیلوں میں قید فلسطینی شہری
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت 160 فلسطینی سعودی عرب
جون
ریٹائرڈ صہیونی جنرل کا اعتراف: جنگ حماس کی شکست کا باعث نہیں بنے گی
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے ایک بیان
مئی