شوگر ملز کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں عید تک عارضی کمی کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتوں پر فریقِ ثالث کے ذریعے آڈٹ پر اتفاق کرتے ہوئے عید الضحیٰ تک قیمتوں میں عارضی کمی کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرصدارت چینی کی قیمتوں اور فراہمی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شوگر ملز مالکان اور دیگر متعلقہ فریقین نے شرکت کی۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیداوار کی لاگت میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے وزارت اور مل مالکان باہمی رضامندی سے ایک فریقِ ثالث آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کریں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ اقدام مستقبل میں چینی کی قیمتوں کے تعین کو شفاف، منصفانہ اور اعداد و شمار کی بنیاد پر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آڈٹ کی رپورٹ اور باہمی مشاورت کی روشنی میں عید کے بعد چینی کی نئی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق حکومت کا شفاف قیمتوں کے تعین کے لیے بڑا اقدام ہے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے شوگر ملز نےمثبت ردعمل دیا جب کہ چینی کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول کے لیے مضبوط اقدامات جاری ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مصنوعی مہنگائی کے سدباب کے لیے وزارت متحرک ہے، عوامی مفاد کے لیے حکومت اور صنعت کاروں میں مشاورت جاری ہے۔

وفاقی وزیرِ نے شوگر ملز کی جانب سے عیدالاضحیٰ تک چینی کی ایکس مل قیمت میں عارضی کمی کے اعلان کو سراہا اور اسے صارفین کو فوری ریلیف دینے کی مثبت کاوش قرار دیا۔

رانا تنویر حسین نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ شفافیت، منصفانہ قیمتوں اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان مسلسل مشاورت اور ہم آہنگی ضروری ہے تاکہ غذائی تحفظ کو برقرار رکھا جا سکے اور مصنوعی مہنگائی کا سدباب کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت تمام ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے استحکام کے لیے فعال پالیسی سازی، اسٹیک ہولڈرز سے رابطے اور منڈی کی نگرانی کے عمل کو جاری رکھے گی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں فائرنگ؛مولود بچے سمیت چار افراد ہلاک

?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک

موٹر سائیکل والوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، مصدق ملک

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے

صیہونی حکومت نے کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: المیادین کے رپورٹر نے چند منٹ قبل اعلان کیا کہ صیہونی

دس سال سے ’مینو پاز‘ کی پیچیدگیوں سے گزر رہی ہوں، صبا فیصل

?️ 7 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی صحت پر کھل

 لبنان میں پیجر دھماکوں اور ناکام سازش کے ایک سال بعد

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: ہم بہتر ہو گئے ہیں، یہ وہ پیغام ہے جو حزب

افغان حکومت اچھے سے جانتی ہے کہ ٹی ٹی پی کہاں موجود ہے، نگران وزیراعظم

?️ 20 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے

غزہ میں جنگ بندی کیوں نہیں ہو رہی؟ روس کی زبانی

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے جنگ بندی کے

پارلیمان عوام کی خودمختار نمائندہ اور آئینی اقدارکی نگہبان ہوتی ہے۔ صدر مملکت

?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے