🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹر کا حلف اُٹھا لیا۔ اس موقع پر حکومتی ارکان کی جانب سے ڈیسک بجا کر شوکت ترین کو مبارک باد دی گئی، رواں ماہ کی 20 تاریخ کو شوکت ترین خیبرپختونخواہ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، شوکت ترین 87 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، جہاں خیبر پختون خوا سے سینیٹر منتخب ہونے والے شوکت ترین نے حلف اٹھایا، صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا، اس موقع پر حکومتی ارکان کی جانب سے ڈیسک بجاکر انہیں مبارک باد دی گئی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کی 20 تاریخ کو شوکت ترین خیبرپختونخواہ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، سینیٹ انتخاب میں کے پی اسمبلی کے 122 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، 13 ووٹ اے این پی اور 13 جے یو آئی کے امیدوار کو ملے، جب کہ شوکت ترین 87 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔ شوکت ترین نے اس کامیابی پر رب کے حضور شکر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور اراکین کے اعتماد سمیت عوام کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی کے استعفی کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔ پولنگ اسٹیشن خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اندر پرانے ہال میں قائم کیا گیا ۔ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین اب وزیر خزانہ کا عہدہ دوبارہ سنبھال سکیں گے۔ اس سے قبل انہوں نے یہ عہدہ رواں سال مارچ میں سنبھالا تھا اور اکتوبر تک اپنے فرائض انجام دیئے تھے۔
جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایوب آفریدی کو سینیٹ کی نشست سے مستعفی کروا کر شوکت ترین کو ٹکٹ دیا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کسی بھی غیر منتخب شخص کے لیے وفاقی وزیر رہنے کے لیے چھ ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننا لازمی ہے۔ شوکت ترین کی آئینی مدت اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ختم ہوئی۔ شوکت ترین بطور وزیر کام جاری رکھیں اس کے لیے ان کو سینیٹر منتخب کروانا ایک قانونی تقاضا تھا۔
مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کے رہنما کی امریکہ کے خلاف جوہری حملے کی تیاری کا اعلان
🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما نے ایک فوجی مشق کے دورے کے
مارچ
مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں کی مالی امداد کیسے کی جاتی ہے؟
🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: ان دنوں نظریں شام میں حکومت کرنے والے مسلح باغیوں
دسمبر
لاس اینجلس کے ہوائی اڈے کی سرگرمی میں خلل کیوں پڑا؟
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد
دسمبر
پاکستان بار کونسل کا کل یوم سیاہ منانے کا اعلان
🗓️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کی جانب
اپریل
آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک کا ہر ادارہ کمزور ہو رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
🗓️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا
ستمبر
یوکرین کیسے روس کی جاسوسی کرتا ہے؟
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے منگل (آج)
جولائی
ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دل لگا کر کام کریں
🗓️ 16 نومبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکیورٹی چیلنجز
نومبر
واٹس ایپ ’چینل‘ میں متعدد فیچرز پیش کیے جانے کا امکان
🗓️ 10 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
نومبر