?️
شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق میر علی کے علاقے عیدک میں چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شہید ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس اہلکاروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر مملکت نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
مشہور خبریں۔
بلاول بھٹو کا دورہ تہران
?️ 14 جون 2022تہران (سچ خبریں)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول
جون
کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کا معاملہ، چند وزراء نے سمری پر دستخط نہیں کئے
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کے معاملے
نومبر
نام نہاد احتسابی سن لیں ایک دن حساب ضرور ہوگا: خاقان عباسی
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا
فروری
صہیونی ایران کے پیر کیوں پکڑ رہے ہیں؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے چین سے کہا
اکتوبر
اردوغان کے بارے میں زلزلہ متاثرین کی شکایات؛ اداسی غصے میں بدلی
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ترکی میں ہزاروں افراد کی جانیں لینے والے شدید زلزلے کو
فروری
گوگل ٹرانسلیٹ کا اہم فیصلہ
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے ٹرانسلیٹ فیچر میں 110 نئی زبانیں
جون
خاص فلم کو اسکار ایوارڈ ملنے پر صیہونی حکومت سیخ پا
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر ثقافت کی جانب سے ’’کوئی اور سرزمین نہیں‘‘
مارچ
بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں چھاپوں، محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا
?️ 8 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل