شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک

?️

خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان مین سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، جو سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی میں سرگرم تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے اقدام کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کرنے کا اظہار کیا۔

شمالی وزیرستان میں دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا واقعہ ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب ملک بھر میں اور خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائی میں اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ برس نومبر میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے سیزفائر ختم کرنے کے اعلان کے بعد ہوا ہے۔

خیال رہے کہ 14 فروری کو ضلع شمالی وزیرستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ٹیم نے خود پر حملہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے 3 فروری کو بتایا تھا کہ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

اس سے قبل 29 جنوری کو ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

اسی طرح 3 دسمبر2022 کو شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف ہائی پروفائل کارروائیوں میں ملوث تھا، اس کے ساتھ وہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے متعدد مقدمات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو انتہائی مطلوب تھا۔

قبل ازیں 30 نومبر کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان شہید ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

یورپ میں ہونے والے منظم جرائم کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا

?️ 13 اپریل 2021ہنگری (سچ خبریں) امن کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے یورپی ممالک میں

ابھی تو ہم نے اپنی پوری طاقت دکھائی ہی نہیں

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:غزہ میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے کہا کہ

سپریم کورٹ کو آگاہ کیے بغیر ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع نہیں کیا جائے، چیف جسٹس

?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کے خلاف

نئے نیب آرڈیننس کو حتمی قانونی حیثیت مل گئی

?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نئے نیب آرڈیننس کو حتمی قانون کی حیثیت

یمن میں جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے

?️ 21 مارچ 2022سچ خبریں:   قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے زور دے کر کہا

پاپولر فرنٹ: غزہ کے لیے امدادی جہازوں کو چھوڑنا توہین آمیز ہے

?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے اعلان کیا

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 22.16 ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی

?️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سی ڈی ڈبلیو پی نے 22 ارب 16

مغرب کا اسرائیل کے خلاف موقف؛ حقیقت یا محض دکھاوا؟

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں کے الفاظ میں "شدید شرمندگی”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے