🗓️
وزیرستان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 3 سپاہی شہید اور 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 9 اور 10 جون کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں اور فوجی دستوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے۔
مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا۔
تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران ضلع لکی مروت کے 40 سالہ رہائشی صوبیدار اصغر علی، ضلع لکی مروت کے 26 سالہ رہائشی سپاہی نسیم خان اور ایبٹ آباد کے 22 سالہ رہائشی محمد زمان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانی ہمارے عزم و جذبے کو مزید تقویت فراہم کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے عرصے کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی فوجی جوان اپنی جان کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔
اس سے قبل 5 جون کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں 2 اہلکار شہید جبکہ 2 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔
فوجی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 2 دیگر دہشت گردوں کو زخمی بھی کردیا تھا۔
مذکورہ واقعے سے ایک دن قبل بھی خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا جبکہ دو دہشت گردی بھی مارے گئے تھے۔
اس سے قبل 22 مئی کو خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے تھے جبکہ 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
فیس بک کے نئے فیچرز کون سے ہیں؟ جانئے اس رپورٹ میں
🗓️ 22 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نےکچھ
جون
آئین شکنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: احسن اقبال
🗓️ 24 اپریل 2022 لاہور(سچ خبریں)لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا
اپریل
روس نے منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا
🗓️ 12 فروری 2022ماسکو(سچ خبریں) روس نے ایک منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے
فروری
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کی شرائط کیا ہیں ؟
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: Axios نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل
نومبر
ڈاکٹر کے بیٹے کو ڈاکٹر بننے پراقربا پروری نہیں سمجھا جاتا تو اداکاروں کے ساتھ ایسا کیوں؟ علی سفینا
🗓️ 29 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار و میزبان علی سفینا نے کہا ہے
اکتوبر
صیہونیوں کی نظر میں نتین یاہو کی کیا حیثیت ہے؟
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ
نومبر
شامی خواتین کا قاتل الجولانی حکومت کا وزیر انصاف مقرر
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:2015 میں شامی خواتین کو قتل کرنے والے النصرہ فرنٹ کے
جنوری
وزیر اطلاعات و نشریات کی جنگ اور جیو دفتر پر حملہ کی مذمت
🗓️ 21 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے
فروری