شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ناکام، چار خوارج ہلاک، 4 جوان شہید

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کرنے والےبھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے چار دہشت گرد مارے گئےجب کہ 4 جوان شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والوں کے طور پر ہوئی جو ریاست کی جانب سے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے لیے استعمال کی جانے والی اصطلاح ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں میں شامل ایک ’خودکش بمبار‘ نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بویا قلعے کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا جب کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز تقریباً 25 کلومیٹر دور واقع میرانشاہ شہر تک سنی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد چار سے پانچ دہشت گردوں نے قلعے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث یہ کوشش ناکام بنا دی گئی، اور کارروائی کے دوران تین دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فورسز نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چاروں خوارج واصل جہنم کر دیے جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے 4 بہادر سپوت جام شہادت نوش کرگئے، شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد وقاص، نائیک خانویز، سپاہی سفیان حیدر اور سپاہی رفعت شامل ہیں۔

دوسری جانب ابتدائی طور پر یہ بات بھی سامنے آئی کہ حملہ آور احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ، دھماکے سے دیوار منہدم، قریبی شہری املاک اور ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 15 مقامی شہری شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جب کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی خصوصی ٹیمیں بھی شواہد اکٹھا کرنے کے لیے روانہ کی گئیں۔

مشہور خبریں۔

کیا سعودی اور صیہونی ایک بار پھر قریب ہو رہے ہیں؟بائیڈن کیا کہتے ہیں؟

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب کے ساتھ

دہشت گردوں کا مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر حملہ، میجر سمیت 3 فوجی جوان شہید

?️ 6 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع مستونگ

جدہ موسم جشن سعودی حکام کی اپنے غیر انسانی چہرے کو بہتر بنانے کی کوشش

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں جدہ موسم کی تقریبات جو کہ سعودی حکومت

دعا ہے نیب کے عقوبت خانے میں کوئی نہ جائے، وزیر اعظم

?️ 11 فروری 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں باب پاکستان کی تعمیر اور والٹن روڈ کی

ایران عالمی طاقتوں کے سامنے نہیں جھکے گا:ایرانی صدر

?️ 22 فروری 2026ایران عالمی طاقتوں کے سامنے نہیں جھکے گا:ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود

پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولیو کے قطرے

روس اور وینزویلا کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال

بوم بوم آفریدی کا پی ایس ایل ۶ ہے آخری پی ایس ایل

?️ 24 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا سنگرام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے