?️
راولپنڈی (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کرنے والےبھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے چار دہشت گرد مارے گئےجب کہ 4 جوان شہید ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والوں کے طور پر ہوئی جو ریاست کی جانب سے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے لیے استعمال کی جانے والی اصطلاح ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں میں شامل ایک ’خودکش بمبار‘ نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بویا قلعے کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا جب کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز تقریباً 25 کلومیٹر دور واقع میرانشاہ شہر تک سنی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد چار سے پانچ دہشت گردوں نے قلعے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث یہ کوشش ناکام بنا دی گئی، اور کارروائی کے دوران تین دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فورسز نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چاروں خوارج واصل جہنم کر دیے جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے 4 بہادر سپوت جام شہادت نوش کرگئے، شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد وقاص، نائیک خانویز، سپاہی سفیان حیدر اور سپاہی رفعت شامل ہیں۔
دوسری جانب ابتدائی طور پر یہ بات بھی سامنے آئی کہ حملہ آور احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ، دھماکے سے دیوار منہدم، قریبی شہری املاک اور ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 15 مقامی شہری شدید زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جب کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی خصوصی ٹیمیں بھی شواہد اکٹھا کرنے کے لیے روانہ کی گئیں۔


مشہور خبریں۔
آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے؟ شرجیل میمن کا عظمیٰ بخاری سے سوال
?️ 5 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے پنجاب کی وزیراطلاعات
اپریل
پیٹریاٹ امریکی اور برطانوی آپریٹرز بھی یمنی میزائلوں کا مقابلہ نہ کر سکے
?️ 19 ستمبر 2026سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے سینئر عہدیدار حزام الاسد نے
ستمبر
شہباز شریف کا اسلام آباد میٹرو اسٹیشن کا دورہ
?️ 14 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے آج صبح 7 بجے اسلام
اپریل
امریکہ کے قشم میں حملے
?️ 8 مئی 2026 سچ خبریں: تاہم ان حملوں کو جنگ کے آغاز کے طور
مئی
بدعنوانی کیس: فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
?️ 11 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے
دسمبر
سعودی عرب کا ایران کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں
اگست
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کے حملوں اور
مئی
سابق موساد افسر: ایران کے خلاف جنگ شکست خورده است
?️ 3 مئی 2026سچ خبریں: موساد کے ایک سابق سینئر افسر نے جوہری معاملے پر
مئی