?️
وزیرستان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 خوراج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 ستمبر کو 7 دہشتگردوں کے ایک گروپ نے سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں دراندازوں کو گھیر لیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ساتوں در انداز خوارج ہلاک کردیے گئے، ہلاک خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ادھر جنوبی وزیرستان کے ضلع لدھا میں خوارج کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ جوانوں نے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور اس دوران 5 خوارج ہلاک کردیے۔
بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دھرتی کے 6 بہادر سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 7 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں کامیاب کارروائی کے دوران 4 خارجی خود کش بمبار دہشت گردوں کو ہلاک کرکے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز مہمند پر حملے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ 4 خارجیوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز مہمند پرحملے کی کوشش کی تھی جب کہ چاروں خودکش بمبار مطلوبہ نقصان پہنچانے سے پہلے ہی مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر نےکہا تھا سیکیورٹی فورسز نے خیبرکےعلاقے تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر یہ آپریشن کیا، ہلاک ہونے والوں میں خارجی سرغنہ ابوزر عرف صدام بھی شامل تھا، آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، اس دوران فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
اس سے قبل 19 اگست کو باجوڑ میں خوارجی کے ایک گروپ کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا تھا، آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ خارجی دہشت گردوں نے 18 سے 19 اگست کی رات کو پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کی در اندازی کو باجوڑ میں ناکام بنایا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ کارروائی کے دوران 4 خوارجی زخمی بھی ہوئے۔
صدر مملکت، وزیراعظم کی جانب سے حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، 219 روپے 30 پیسے کا ہوگیا
?️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں
اکتوبر
فواد چوہدری کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی
اگست
شام پر قابضین اپنے فضول حملے کیوں جاری رکھے ہوئے ہیں؟
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:شام پر حالیہ حملوں کے دوران اس ملک کے جنوبی علاقوں
دسمبر
حکومت کے پاس بل موجود ہی نہیں، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین
ستمبر
ہانیہ عامر نے پوڈکاسٹ میں آنے کے لیے 20 لاکھ مانگے، پوڈکاسٹر کا دعویٰ
?️ 8 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ
مارچ
ڈونلڈ ٹرمپ کا صہیونی لابی پر بڑا حملہ، کہا یہ صہیونی کسی کے بھی وفادار نہیں ہوتے
?️ 21 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو
جون
اخبار الاخبار کے مطابق تہران میں سہ فریقی اجلاس کی کامیابی
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن
جولائی
بستیوں کے تسلسل اور بن گوئر کے اشتعال انگیز اقدامات پر امریکہ کا ردعمل
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نیتن
مئی