شعیب شاہین کو حبس بے جا میں رکھنے کی سماعت کل تک ملتوی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شعیب شاہین کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے شعیب شاہین کے بیٹے حسن شعیب کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے سردار شہباز کھوسہ اور عمیر بلوچ عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے شعیب شاہین کی درخواست کو پی ٹی آئی رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر کی گئی دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرکے کیس کو کل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت ، شیخ وقاص اکرم ، زین قریشی ، شعیب شاہین کی درخواستوں کو کل ڈویژن بینچ میں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ آج ڈویژن بینچ دستیاب نہیں تھا اس لیے ان درخواستوں کو کل کیلئے مقرر کریں گے، اس درخواست کو بھی ان ہی کے ساتھ رکھیں گے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ابھی جو ہوگا کل ہی ہوگا، دیگر درخواستوں کے ساتھ ہی یہ بھی کل مقرر ہو گی۔

دوران سماعت اسٹیٹ کونسل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ شعیب شاہین سے ملاقات کرادی گئی ہے اور جو ادویات تھیں وہ بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

جس پر درخواست گزار کے وکیل شہباز کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ بالکل ملاقات کرادی گئی ہے لیکن اور بھی بہت سے معاملات ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کو بتایا کہ آپ کی درخواست آئی ہے اور ہم نے مارک کردی ہے، جس پر شہباز کھوسہ نے کہا کہ ہم نے درخواست نہیں دی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ظفر کھوکھر صاحب نے درخواست دی ہے، ابھی میں نے مارک کی ہے، انہوں نے کہا کہ 4 درخواستیں آئیں ہیں اور چاروں مارک کی گئی ہیں۔

عدالت نے درخواست دیگر متعلقہ درخواستوں کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے سماعت کل کیلئے ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

مہنگائی کے مارے عوام متبادل غذائی اشیا کی تلاش میں مشکلات کا شکار

🗓️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رمضان کے مہینے میں ہر سال شہریوں کو کھانے

ہماری فوج کو روس کو شکست دینا ہوگی: برطانوی کمانڈر

🗓️ 19 جون 2022برطانوی فوج کے نئے کمانڈر نے اتوار کو کہا کہ برطانیہ کے

سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

🗓️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) تمام سرکاری شعبے کی جامعات کو خودانحصار اور پائیدار

اسد قیصر کی مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے سے ملاقات

🗓️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی

امریکہ اپنے قونصلر کو قازقستان چھوڑنے پر راضی

🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:  جیسا کہ قازقستان بدامنی کے چھٹے دن میں داخل ہو

وفاق افغانستان سے بات چیت کے ٹی او آرز جلد منظور کرے، پختونخوا حکومت کا مطالبہ

🗓️ 2 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخواہ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے

پاکستانیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عاطف اسلم کی ممکنہ واپسی پر انتہاپسند ہندوؤں کی دھمکی

🗓️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی ہندو انتہاپسند قوم پرست جماعت مہاراشٹرا

صیہونی وزیر اعظم متحدہ عرب امارات سے واپسی کے بعد کورونا قرنطینہ میں

🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات سے واپسی کی پرواز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے