?️
لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کا9مئی کے 9مقدمات میں 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے گزشتہ روز محفوظ کئے جانے والا فیصلہ جاری کردیا۔عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش سے متعلق رپورٹ 5 جون کو عدالت کے روبرو پیش کی جائے۔
شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش مکمل کرنی ہے۔عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ملزم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ تمام مواد فرانزک لیب بھیجوا دیا گیا ہے۔
پراسکیوشن نے شاہ محمود قریشی کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
یاد رہے کہ لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے 8 مقدمات میں گرفتار کرلیا تھا۔پولیس کے مطابق لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچی تھی جہاں تفتیشی ٹیم نے عدالت سے ملزم شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے کی اجازت مانگی تھی ۔تاہم عدالت نے سکیورٹی خدشات کے باعث شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے سے منع کر دیا تھا۔
لاہور پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم کی استدعا پر عدالت نے شاہ محمود قریشی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔تفتیشی ٹیم نے شاہ محمود قریشی کا اڈیالہ جیل میں ہی بیان ریکارڈ کیاتھا۔ شاہ محمود قریشی ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔شاہ محمود کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں ترجمان تحریک انصاف نے کہا تھاکہ پی ٹی آئی رہنماء کی کسی بھی مقدمے میں گرفتاری کا کوئی جواز نہیں۔جن مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے ان میں عدالت نے انہیں ضمانت دے رکھی تھی۔
مشہور خبریں۔
کورونا: این سی او سی نے بڑی پابندیوں کا عندیہ دے دیا
?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے ملک میں کورونا کے
جنوری
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان
?️ 30 مئی 2025لیہ (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لیہ میں فوری میڈیکل
مئی
نصف روسی گیس خریدار روبل میں ادائیگی کرنے پر راضی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوآک نے آج کہا
مئی
غزہ کی سرنگیں کیسی ہیں، صیہونی میڈیا کیا کہتا ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا کے مطابق حماس کی دریافت کردہ سرنگوں نے
جنوری
وہ مجھے مارنا چاہتے ہیں: ایلون مسک
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں آفس آف گورنمنٹ پروڈکٹیویٹی (DOGE) کے
فروری
ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر مل گئے
?️ 22 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڑی پیٹرولیم نے صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا، کمپنی کے منیجنگ
اپریل
پورے مشرق وسطی کو جنگ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے
جنوری
ایران کے ساتھ معاہدے کی امیدیں کم ہو رہی ہیں: ٹرمپ
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے
جون