شاہینوں کی شاندار جیت،فائنل تک رسائی حاصل کر لی

?️

(سچ خبریں) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کی شاندار جیت پر سابق کرکٹرز  نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ اس بار ورلڈ کپ پاکستان کا ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

قومی ٹیم کی جیت ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گئی جب کہ صدر اور وزیر اعظم سمیت اہم حکومتی اور سیاسی شخصیات نے بھی ملک و قوم کو مبارک باد پیش کی۔

پاکستان کی جیت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتانوں اور مشہور کرکٹرز نے خوشی کا اظہار کیا اور ٹیم سمیت پوری قوم کو مبارک باد دی۔

جن سابق کرکٹرز نے بابراعظم اور محمد رضوان پر کڑی نکتہ چینی کی تھی وہ بھی ٹیم کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے، کپتان اور رضوان کی جوڑی نے اہم وقت میں فارم میں واپسی کی اور ٹیم کو فائنل تک پہنچا دیا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور محمد رضوان کو 57 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قومی ٹیم 13 نومبر کو میلبرن میں فائنل کھیلے گی اور مخالف ٹیم کا فیصلہ 10 نومبر کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں ہوگا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان نے بھارت کو صرف ایک مرتبہ شکست دی ہے اور وہ شکست دینے والی ٹیم کے ہیرو بابراعظم اور محمد رضوان ہی تھے اور اب ٹیم سے امیدیں وابستہ کی گئی ہیں کہ وہ فائنل میں بھارت ہو یا انگلینڈ جیت پاکستان کی ہوگی۔

ورلڈ کپ 1992 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے والے قومی ٹیم کے کپتان عمران خان نے بھی ٹوئٹر پر ٹیم کو مبارک باد دی۔

انہوں نے لکھا کہ ‘بابراعظم اور ٹیم کو عظیم کامیابی پر مبارک ہو’۔

سابق کپتان وسیم اکرم ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران جب ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی تو سخت تنقید کرتے رہے تاہم سیمی فائنل میں شان دار فتح پر ٹیم کو مبارک باد دی۔

وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ‘بہترین کارکردگی پر پاکستانی ٹیم اور تمام پاکستانیوںکو مبارک باد اور اب فائنل میں محظوظ ہوں’۔

سابق کپتان وقار یونس کی خوشی ان کے ٹوئٹ سے چھلک رہی ہے اور انہوں نے میچ سے پہلے کیا گیا اپنے ٹوئٹ کا بھی جواب دیا، جس میں انہوں نے بابراعظم اور محمد رضوان کی بہترین کارکردگی کی پیش گوئی کی تھی۔

وقار یونس نے ٹیم کی جیت پر لکھا کہ ‘الحمداللہ، پوری قوم کو مبارک ہو، ہم فائنل میں پہنچ گئے ہیں’۔

مشہور خبریں۔

نگران وزیر اعلیٰ کا سندھ منچھر جھیل پر جاری بحالی کے کام کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت

?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے مقامی

سلمان خان کا انکشاف، کورونا نے  ہمارے  گھر کے بہت سے افراد کو متاثر کیا

?️ 11 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اہم  انکشاف کیا

پاور سیکٹر کیلئے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ

?️ 22 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے شعبے کے لیے مزید 50 ارب

عراق میں پارلیمانی انتخابات، کڑا امتحان یا آسان مرحلہ؟

?️ 24 اکتوبر 2025عراق میں پارلیمانی انتخابات، کڑا امتحان یا آسان مرحلہ؟ عراقی عوام  11

حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات،قومی اتحاد پر زور

?️ 11 فروری 2026حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات، قومی اتحاد پر زور

سید نصراللہ کی شہادت نے اسرائیل کی تباہی کو قریب کر دیا: بحرینی علماء

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: بحرین کے علمائے کرام نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

عید الاضحیٰ پر ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری

?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عید الاضحیٰ پرسنت ابراہیمی کی یاد میں ملک

ناروے اور جرمنی یوکرین کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کی کوشش میں

?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی اپنے ملک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے