?️
شانگلہ:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک خادم پاکستان رہا عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کروں گا۔شانگلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سیاسی پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا پہلے شانگلہ جاؤں گا، خیبرپختونخوا کے غیورلوگوں کوسلام پیش کرتا ہوں، صوبے کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، خیبرپختونخوا میں میرے قائد نوازشریف کے شیر رہتے ہیں، یہاں کے لوگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ خادم پاکستان کا عہدہ سنبھالے تین ہفتے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں پچھلے8سال پی ٹی آئی کی حکومت ہے، انہوں نے کتنے ہسپتال بنائے اور کتنے ہسپتالوں میں مفت ادویات دیں، خیبرپختونخوا کوایک عظیم صوبہ بنا کردم لیں گے۔ جب تک اللہ نے خادم پاکستان بنا کر رکھا جھوٹے وعدے نہیں کروں گا، غلطی ہو گی تو آپ کو گواہ بنا کر معافی مانگیں گے، جب تک جان ہے دن رات کام کروں گا۔ پنجاب کے ہراسپتال میں غریبوں کا مفت علاج ہوتا تھا، پنجاب میں دوبارہ ہسپتالوں میں مفت علاج شروع کرا دیا ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غریب علاج کے لیے سسک سسک کر جان دے دیتا ہے، اگر اللہ نے موقع دیا تو پورے خیبرپختونخوا میں مفت علاج کی سہولت ہوگی، 4 سالوں میں مہنگائی عروج پر چلی گئی، سابق حکومت نے تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لیے، پی ٹی آئی حکومت نے 24ہزارارب قرض لیا کوئی نئی اینٹ نہیں لگی، پشاوربی آرٹی چلتی اورجلتی رہی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے 11،11 ماہ میں میٹروبسیں چلائیں، جان لڑادوں گا خیبرپختونخوا کے مسائل حل کر کے دکھاؤں گا، آٹا، چینی غریب گھرانوں کے دسترس سے باہر ہو چکا تھا، رمضان بازار، یوٹیلیٹی سٹورز میں آٹا، چینی کو سستا کرایا، پشاور بی آرٹی میں اربوں کی کرپشن ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ بھی پنجاب کی طرح سستا آٹا دینے کا اعلان کریں، اگر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سستا آٹا نہیں دے گا تو ہم دیں گے، پچھلے 4 سالوں میں قرضے لیکر ملک کا بھٹا بیٹھ چکا ہے، کچھ بھی ہوجائے خیبرپختونخوا کی عوام کوسستا آٹا مہیا کریں گے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشام میں 10 کلو آٹے کی بوری کتنے کی ملتی ہے؟ یہاں پر 10 کلوآٹے کا تھیلا 720 روپے میں بک رہا ہے، سن لو جو قیمت پنجاب وہی خیبرپختونخوا میں ہو گی، امیرمقام بڑا تگڑا، محنتی آدمی ہے، وزیراعلیٰ صاحب سے درخواست کروں گا پنجاب کی قیمت پرآٹا دیں اگرنہیں دیں گے توپھراپنے کپڑے بیچ کرمہیا کروں گا۔ ہم پورے پاکستان کی یکساں ترقی چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تمام ہسپتالوں میں غریبوں کے لیے علاج فری کردیں، اگروہ فری علاج نہیں کریں گے توہم سہولت دیں گے۔ شانگلہ دوبارہ جلد آؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ غداری، وفاداری کے سرٹفیکیٹ بانٹے جارہے ہیں، 4 سال میں انتہائی کرپشن اور نالائقی کی وجہ سے بدترین لوڈشیڈنگ تھی، نواز شریف نے شاندار بجلی کے منصوبے لگائے، تیل، گیس وقت پر نہ منگوانے پر معیشت کا بٹھا بیٹھ گیا، جان لڑادیں گے پاکستان کوقائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست کا طرزِ عمل انسانی اور بین الاقوامی قوانین کے لیے ایک واضح خطرہ ہے:برطانیہ
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لَمی نے اسرائیل کے غزا
مارچ
اردن کے بادشاہ اور فرانس کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون
جون
کورونا: سندھ کابینہ نے بھی فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی
?️ 27 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے
اپریل
ہندوستان میں بڑھتے اسلامو فبیا کو روکنے کے لیے جمعیت علمائے ھند کا اقدام
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:جمعیت علمائے ھند نے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو
مئی
صہیونی خواتین فوجیوں کا آرمی چیف اجلاس کیسا رہا؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے حال ہی میں حماس کی قید سے
فروری
امریکہ کی چین کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدہ دار نے کہا ہے
اپریل
اسرائیل شام میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں الجھن کا شکار
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: ایک نوٹ شائع کرتے ہوئے، نیوز ون ویب سائٹ نے
جنوری
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جیت کے تعاون کا وقت ختم
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:ایک فرانسیسی اخبار نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے
فروری