🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شام سے پاکستانیوں کی لبنان کے زمینی راستے سے واپسی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار شام اور لبنان میں پاکستانی سفیروں سے رابطے میں ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چند دنوں میں شام کے حالات یکسر تبدیل ہوگئے، شام کی صورتحال پر ہم غیرجانبدار رہے، شام میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کے لیے فوری اقدامات ناگزیر تھے۔
انہوں نے کہا کہ 250 پاکستانی زائرین شام گئے ہوئے تھے جبکہ 300 کے قریب شہری ،اساتذہ اور طلبہ وہاں پہلے سے موجود ہیں جو پاکستان آنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ شام میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے گزشتہ روز لبنان کے وزیراعظم سے بات ہوئی تھی، انہوں نے لبنان کے زمینی راستے سے پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی شام اور لبنان میں پاکستانی سفارت کاروں سے بھی بات ہوئی ہے اور لبنان میں پاکستانی سفیر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی لبنانی وزیراعظم سے بات ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستانیوں کی شام سے واپسی کا طریقہ کار طے پاگیا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر 3.57 پر آگئی ہے، انہوں نے کہا کہ امن و سکون اور معاشی استحکام پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کا اہم جزو ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات میں خواہش ظاہر کی کہ میرے فروری میں دورہ آذربائیجان سے قبل آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان میں منصوبوں کی نشاندہی اور فزیبلٹی کا کام مکمل ہوجانا چاہیے تاکہ ان کے معاہدے کیے جاسکیں۔
وزیر اعظم نے کابینہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی کاوش، محنت اور ذوق کے نتیجے میں ایک جذبہ پیدا ہورہا ہے اس کے لیے ملک میں سیاسی استحکام ازحد ضروری ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی ناپاک کوشش اور پاکستان مخالف سازش میں ملوث افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور اگر کوئی بے گناہ ہے تو اسے کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا، اسی پیمانے پر ہم آگے چلیں گے، معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ترسیلات زر میں بھی پچھلے سال کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ’سول نافرمانی‘ کی کال کو سب سے بڑی پاکستان دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود ہماری ترسیلات زر بڑھی ہیں۔
مشہور خبریں۔
20 سال بعد ’میں ہوں نا‘ کا سیکوئل بنائے جانے کا امکان
🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں: بولی وڈ بادشاہ ’شاہ رخ خان‘ کی 2004 کی بلاک
فروری
غزہ جنگ کے دوران صیہونیوں نے کتنے فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے؟
🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: یورپی-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ
دسمبر
موصل میں داعش کے ساتھ الحشد الشعبی کی شدید جھڑپ
🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:موصل میں الحشد الشعبی فورسز اور داعش دہشت گرد گروہ کی
ستمبر
مارچ میں بجلی کی سستی پیداوار کے باوجود ڈسکوز کی 10 ارب روپے اضافی وصولی کیلئے درخواست
🗓️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مقامی سطح پر سستے ایندھن سے 63 فیصد
اپریل
اسلام آباد کو مثالی شہر بنانے کا وقت آگیا ہے
🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی
جون
امریکی فیول پائپ لائن ہیکرز کی جانب سے بھرتی اورسکیورٹی سسٹم کی کمزوری
🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ایک نامعلوم غیر ملکی
اکتوبر
اسرائیلی پابندیوں کو توڑتے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں آمد، نماز جمعہ پڑھنے میں کامیاب رہے
🗓️ 12 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے سخت پابندیوں کے
جون
انگلستان کے بادشاہ کا سیاہ فام سے ہاتھ ملانے سے انکار
🗓️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: انگلینڈ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کی ایک ویڈیو
ستمبر